• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فقہ ظاہری کی کتابیں

رامش راقم

مبتدی
شمولیت
فروری 16، 2018
پیغامات
69
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
22
فقہ ظاہری کی کتابوں کی تفصیل درکار ہے، جن کتابوں پر اس فقہ کی بنیادیں کھڑی ہیں۔
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
فقہ ظاہری کو جاننے اور سمجھنے کیلئے دو کتابیں بہت اہم اور مفید ہیں :
(1) فقہ ظاہری کی جزئیات کیلئے (المُحَلَّى فِي شرح المُجَلَّى بِالحجج وَالآثَار)
(2) اور اصول فقہ ظاہری کیلئے (الإِحكَام لأُصُوْل الأَحكَام)
یہ دونوں کتابیں امام ابن حزمؒ ظاہری کی ہیں ،
ابن حزم کا پورا نام علی بن احمد بن سعید بن حزم، کنیت ابو محمّد ہے اور ابن حزم کے نام سے شہرت پائی۔ آپ اندلس کے شہر قرطبہ میں پیدا ہونے اور عمر کی 72 بھاریں دیکھ کر 452 ہجری میں فوت ہویے۔

ابن حزم تقریباّ چار صد کتب کے مولف کہلاتے ہیں۔ آپ کی وہ کتابیں جنہوں نے فقہ ظاہری کی اشاعت میں شہرت پائی وہ المحلی اور" الاحکام فی اصول الاحکام" ہیں۔ المحلی فقہ ظاہری اور دیگر فقہ میں تقابل کا ایک موسوعہ ہے۔ یہ کئی اجزاء پر مشتمل ایک ضخیم فقہی کتاب ہے جس میں فقہ اور اصول فقہ کے ابواب شامل ہیں۔ المحلی کا اردو زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ (اور اس کی تین جلدیں کبھی کبھی بازار میں آ جاتی ہیں لیکن اکثر نہیں ملتی) موخرالذکر کتاب کا مو ضو ع اصول فقہ ہے۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964

ابن حزم کے ساتھ ساتھ علامہ شوکانی کی کتب، اور اسی طرح اردو میں شیخ عبد المنان نورپوری، حافظ عبد السلام بھٹوی صاحب کی کتب بھی پڑھ لیں۔
ان بزرگوں کے ہاں بھی وہی طرز استدلال موجود ہے، جو ظاہری فقہ کی خاصیت ہے۔
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
ابن حزم کے ساتھ ساتھ علامہ شوکانی کی کتب، اور اسی طرح اردو میں شیخ عبد المنان نورپوری، حافظ عبد السلام بھٹوی صاحب کی کتب بھی پڑھ لیں۔
جی بالکل آپ نے بجا فرمایا ، میں نے اوپر والی پوسٹ کیلئے دائیں بائیں دیکھا تھا اور یہی کتب اور مزید "غاية المقصود " علامہ عظیم آبادیؒ کی بھی تھی لیکن ان مکرم علماء کو ظاہریہ کے زمرے میں شمار کرنے پر دوستوں کے رد کا خدشہ دامن گیر ہوگیا ،لہذا احتراز کیا ،
شیخ نور پوریؒ کا تو بندہ خاص معتقد ہے ، چونکہ وہ شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کے استاد تھے ،اور ان کی "احکام ومسائل " سے متعلق ان سے خط و کتابت کا شرف بھی ہے ،
ــــــــــــــــــــــــ
 
Top