عزالدین القسام
· 1935-1882سوریاکے علاقے اللاذقیہ میں پیدا ہوئے۔
· جامعہ الازھر سے سند فراغت حاصل کی اور اپنی بستی میں امامت و خطابت شروع کی۔
· اٹلی کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مظاہروں کی قیادت کی ، اور ان کے خلاف جہاد کیلئے 250 رضاکاروں کا انتخاب کیا لیکن وہاں تک نہ پہنچ پائے۔
· 1918 میں جب فرانس نے سوریا پر قابض فرانسیسیوں کے خلاف تحریک میں شریک ہوئے ۔
· فرانسیسیوں نے انھیں جہاد چھوڑنے پر بہت سے لالچ پیش کئے ، چیف جسٹس کے عہدے کی پیشکش کی لیکن انھوں نے انکار کر دیا۔ ان کی موت کا حکم صادر ہوا تو آپ 1921 میں حیفا فلسطین چلے آئے۔
· وہاں لوگوں کی ذہن سازی شروع کی اور اگریز کے خلاف جہادی تحریک کی بنیاد رکھی ان کا نقطہ نظر یہ تھا کہ انگریزوں اور صہیونیوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ۔ وہاں آپ نے افراد کی بھرتی ذہن سازی اور منظم کرنے کا کام شروع کر دیا۔
· جامع الاستقلال میں امام اور جمعیۃ الشبان المسلمین کے رئیس مقرر ہوئے۔
· اس کے بعد جنین کی پہاڑیوں میں منتقل ہو گئے برطانوی حکومت نے ان کے خلاف جہاز اور ایک بڑی فورس بھیجی جنہوں نے انھیں احراج یعبد کے علاقے میں گھیرے میں لے لیا اور شہید ہو گئے۔
· حماس نے اپنے عسکری ونگ کا نام ان کے نام پر کتائب الشہید عزالدین القسام رکھا ہے۔
لنک