• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فلسفہ اسمائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فلسفہ اسمائے رسول ﷺ

امام الانبیاء ، سیدالمرسلین جناب محمد مصطفی ﷺ بے شمار اعلی صفات ،و خصائل و خصائص کے حامل ہیں،لیکن اللہ عزوجل کی طرح ان کے ننانوے نام کسی صحیح یا ضعیف روایت میں منقول نہیں۔نبی ﷺ ذاتی نام صرف دو ہیں۔ ’’محمد‘‘اور ’’احمد‘‘ اور صحیح بخاری میں نبی کریم ﷺ کے صرف اور صرف پانچ نام وارد ہیں، آپ کا ارشاد ہے :میرے پانچ نام ہیں : میں محمد ہوں ۔اورمیں احمد ہوں ۔ اورمیں ’’ماحی‘ ہوں ، جس سے اللہ تعالی کفر کو مٹادیتا ہے ۔ اور میں ’’حاشر‘‘ ہوں ، میرے قدموں پر اللہ تعالی لوگوں کو اکٹھا کرے گا ۔ اور میں ’’عاقب (یعنی آخری نبی)‘‘ ہوں ۔(صحیح بخاری :3532)رسول اکرم ﷺ کے اسماء مبارکہ کے بارے میں علماءنے دس سے زیادہ کتب لکھیں ہیں اور اسی طرح سیرت کی کتب میں ابواب بھی قائم کئے ہیں ۔لیکن علماء کے درمیاں اس کی تعداد میں اختلاف پایا جاتا بعض علماء رسول اکرم ﷺ کی جو صفات قران مجید میں بیان ہوئی ہی ان کو بھی اسماء میں شمار کرتے ہیں۔لیکن بعض علماء ان صفات کو اعلام میں شامل نہیں کرتے ۔لہذا ان اسماء اور صفات پر اکتفا کرنا چاہئے جو قرآن وسنت سے ثابت ہوں۔اور مبالغہ آرائی والے اسماء وصفات کی نسبت رسول اکرم ﷺ کی طرف بالکل بھی جائز نہیں۔اور نہ ہی مصاحف میں اسماء الحسنی کی طرح اسماء الرسول کو شائع کرنا چاہیے ۔ زیر نظر کتاب’’فلسفہ اسمائے رسول ﷺ‘‘ڈاکٹر طاہر مصطفیٰ‘‘ کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب کو کتب تفسیر حدیث وسیرت وتاریخ سے استفادہ کر کے مرتب کیا ہے یہ کتاب آٹھ ابواب (اسماء الانس کی بنیادی ضرورت ، اہمیت اور ثاثرات،علم الاسماء اور علم اسمائے رسول ﷺ،اسوۂ رسول ﷺ اوراسمائے رسولﷺ،اسمائے رسول ﷺ کے مآخذ قرآن حکیم سے ماخوذ اسمائے رسولﷺ،احادیث رسول ﷺ سے ماخوذ چند معروف اسمائے رسول ﷺ،تفاسیر کتب وسیروتاریخ سے ماخوذ اسمائے رسول ﷺ ، اسمائے رسول ﷺ کی اہمیت وفضیلت کا انسانی سیرت وکردار پر اطلاق محبت اور اطاعت رسول ﷺ کے تناظر میں ) پر مشتمل ہے۔اگر چہ یہ کتاب مستند حوالہ جات پر مشتمل ہے لیکن نبی کریمﷺ کے ناموں کی تعداد سے متعلق ادارے کا اس کےکتاب مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔اس کتاب کو محض اس لیے سائٹ پر پبلش کیا گیا ہےتاکہ اس موضوع پر مزید تحقیق کرنےوالے سکالرز آسانی سے استفادہ کرسکیں۔(م۔ا)
اس کتاب کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Top