• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فلسفہ شریعت اسلام

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
فلسفہ شریعت اسلام

مصنف
ڈاکٹر صبحی محمصانی

مترجم
مولوی محمد احمد رضوی

ناشر
مجلس ترقی ادب لاہور


تبصرہ
کتاب ہذا '' فلسفہ الشریع فی الاسلام '' کا اردو ترجمہ ہے، جسے ڈاکٹر صبحی محمصانی نے عربی زبان میں تالیف کیا۔ مصنف علام کا شمار زمانہ حال کے نامور ماہرین قانون میں ہوتا ہے۔ آج کل مصنف بیروت میں عدالت مرافعہ کے صدر ہیں۔ اور قانون کے متعلق متعدد کتابیں فرانسیسی اور عربی زبان میں تالیف کرچکے ہیں۔ کتاب ہذا جن اغراض کے تحت لکھی گئی ہے اور اس کی تالیف میں جن اصولوں کی پیروی کی گئی ہے۔ فاضل مصنف نے انہیں مقدمے میں وضاحت سے بیان کردیا ہے۔ یہ کتاب باب ابواب پر مشتمل ہے۔ باب اول میں قانون کی تعریف اور اس کے اصول کا بیان ہے۔باب دوم میں اسلامی فقہ کے مختلف مذاہب کی مختصر تاریخ ہے۔باب سوم میں اسلامی شریعت کے ماخذ ومصادر پر بحث ہے۔باب چہار میں احکام کی ان تبدیلیوں کا بیان ہے جو زمانے کے اقتضاء سے پیدا ہوتی ہیں۔ اور باب پنجم میں بعض قواعد کلیہ کا بیان ہے۔(ک۔ح)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
پیش لفظ
مقدمہ طبع اول
علم فقہ کی تعریف اور اس کی قسمیں
قانون سازی کی اجمالی تاریخ
مذاہب اسلامیہ
مذہب حنفی
مذہب مالکی
مذہب شافعی
مذہب حنبلی
اہل سنت کے متروک مذاہب
مذاہب شیعہ
حکومت عثمانیہ کے قوانین اور مجلۃ الاحکام العدلیہ
مشرقی ممالک میں قانون سازی کی تحریکیں
قوانین یورپ کی تاریخ پر ایک نظر
قوانین اسلامی کے مآخذ
دلائل شرعیہ
تمہید
کتاب اللہ
سنت
اجماع
قیاس
دوسرے دلائل شرعیہ
اجتہاد
قانون سازی کے خارجی مآخذ
احکام کی تبدیلی
قانونی حیلے
براہ راست قانون سازی
رسم ورواج
شرع اسلامی کا رومی قانون سے تعلق
بعض قواعد کلیہ
معلومات عامہ
ضرورت وحاجت کا حکم
کاموں میں ارادہ
گواہی کے عام اصول وقواعد
لوازمات ثبوت
اقرار
زبانی گواہی
قسم
شہادت کے دیگر مسائل
عام متفرق قواعد
اہم عربی مآخذ
غیرعربی مآخذ
 
Top