• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فن اصول فقہ کی تاریخ عہد رسالت ﷺ سے عہد حاضر تک

رحمانی

رکن
شمولیت
اکتوبر 13، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
105
پوائنٹ
91
کیاکسی کتاب کا مفقود ہونااس کو مستلزم ہے کہ اس کو فن کی پہلی کتاب نہ قراردی جائے؟محمد بن اسحاق کی سیرت ایک عرصہ تک مفقود تھی لیکن کسی نے یہ نہیں کہاکہ وہ سیرت کی پہلی کتاب نہیں ہے،بحث اس پر ہونی چاہئے کہ آیاجس مفقود کتاب کا امام ابوحنیفہ سے انتساب کیاگیاہے ،وہ انتساب درست ہے یانہیں ہے،مفقود ہونا یاموجود ہونا الگ بات ہے اور کسی شخصیت کی جانب کسی کتاب کی نسبت ایک الگ مسئلہ ہے۔ وماتوفیقی الاباللہ
 
رحمانی

رکن
شمولیت
اکتوبر 13، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
105
پوائنٹ
91
دوسری بات یہ عرض کرنے کی ہے اگر محض اس ایک مثال سے جو بقول آپ نے دی ہے، معلومات کو مشرف بہ حنفیت کیاجارہاہے تو آپ کی جماعت کے محقق دوران جن کا کلمہ زبیر علی زئی سے لے کر یحی گوندلوی تک سبھی پڑھتے ہیں،یعنی رئیس ندوی صاحب، انہوں نے اللمحات میں امام محمد کوامام شافعی کا شاگرد قراردیاہے، کہئے یہ معلومات کو مشرف بہ اہل حدیث کرنے کی مثال نہیں ہے؟
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
اس بحث كے بعد تو كتاب پڑھ كر دیكھنی پڑے گی۔
@محمد فیض الابرار بھائی اگر آپ تھوڑی وضاحت کر دیں کہ مصنف کو آپ کب سے اور کس حوالے سے جانتے ہیں۔ اور ان کے تعصب کا بھی کچھ حال اگر اس کتاب سے ہٹ کر بتا دیں تو بہت اچھا ہوگا۔
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402

این ای ڈی یونی ورسٹی میں موصوف اسلامیات کے استاد ہیں اور انہیں میں تقریبا 7 سال سے جانتا ہوں اور باقی رہی ذاتی باتیں تو وہ کرنا مناسب نہیں اگر اس کی تحقیق تک ہی محدود رہیں تو زیادہ بہتر ہو گا
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
جو لنک دیا گیا ہے وہ صحیح سکین نہیں کیا گیا اور میرا ذاتی نسخہ میری ایک شاگرد کے پاس ہے ایک دو دن تک آ جائے گا پھر میں تفصیلی تبصرہ کروں گا
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
آپ کراچی کے باسی ہیں ہماری ملاقات بھی ہو سکتی ہے جامعہ ابی بکر الاسلامیہ گلشن اقبال بلاک 5
یہ تو بہت اچھی اور میرے لیے سعادت کی بات ہوگی۔ ان شاء اللہ جلد حاضر ہوں گا۔
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں اس کتاب کے کچھ صفحات سکین کر کے یہاں پوسٹ کرتا ہوں تاکہ اس بات کا اندازہ ہو سکے کہ کیا تعصب ہے یا نہیں
آپ بھی کمال کرتے ہو! کیا ضرورت ہے اس کے اسکین صفحات لگانے کی؟
پہلے تو ان سے کوئی یہ پوچھے کہ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے بعد آپ کے ہاں کب سے فن اصول فقہ میں کسی کو دخل دینے کی اجازت ہے؟
آپ کے بقول تو ان نے شاگرد قاضی ابو یوسف و امام محمد بن الحسن الشیبانی رحمہ اللہ عنہما بھی اصول فقہ میں امام صاحب کے مقلد تھے، ان کے لئے تو امام صاحب کی وفات کے بعد اصول فقہ میں صرف تقلید ہی رہ جاتی ہے، اور استدلال و استنباط تو رہتانہیں، پھر کون سا ''فن'' بعد از وفات امام صاحب باقی رہا؟
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

آپ بھی کمال کرتے ہو! کیا ضرورت ہے اس کے اسکین صفحات لگانے کی؟
پہلے تو ان سے کوئی یہ پوچھے کہ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے بعد آپ کے ہاں کب سے فن اصول فقہ میں کسی کو دخل دینے کی اجازت ہے؟
آپ کے بقول تو ان نے شاگرد قاضی ابو یوسف و امام محمد بن الحسن الشیبانی رحمہ اللہ عنہما بھی اصول فقہ میں امام صاحب کے مقلد تھے، ان کے لئے تو امام صاحب کی وفات کے بعد اصول فقہ میں صرف تقلید ہی رہ جاتی ہے، اور استدلال و استنباط تو رہتانہیں، پھر کون سا ''فن'' بعد از وفات امام صاحب باقی رہا؟
آپ کو اختلافی مباحث چھیڑنے کے علاوہ اگر کچھ آتا ہے یا دین میں آپ کے نزدیک احناف پر بحث کے علاوہ بھی کوئی اہم کام ہے تو مہربانی فرما کر وہ کیجیے۔
 
Top