السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
بہت بہت شکریہ ۔ آپ سب کے تعاون سے مجھے بہت کچھ سمجھ آیا ہے ۔الحمد للہ۔
درصل گھر والے بضد ہیں کہ میں ٹیب یا آئی پیڈ لوں ، اور چونکہ مجھے اسلامک سوفٹویرز ، کتب ، اور ٹائپنگ کے لیے لیپ ٹاپ بہت پسند ہے ، لہذا اندازہ نہیں تھا کہ یہ آئی پیڈ یا ٹیب بھی اسی طرح مفید ہے۔
دوسری جانب مسئلہ یہ بھی ہے کہ محاضرات کے دوران بعض اوقات موضوع سے متعلق مواد یا تحقیق مد مقابل یا معلمہ کو دکھانا ہوتی ہے ، اور لیپ ٹاپ ساتھ نہیں رکھا جاتا ۔۔۔اس لیے سوچنا پڑے گا کہ کوئی مناسب حل مل جائے۔جزاک اللہ خیرا