• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فورم اپ گریڈ کی وجہ سے مسائل

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
شاید فورمز میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں ہیں جس کی وجہ سے فورم پوسٹنگ میں مسئلہ ہو گیا ہے۔
ریپلائی بکس صحیح دکھائی نہیں دیتا


فونٹ سلیکٹ کرنے میں مشکل ہے


لکھائی صحیح نہیں لکھی جاتی


ریپلائی بکس میں لکھنے کے لیے کمپیوٹر سے اردو سلیکٹ کرنا پڑتی ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بھائیو،
ٹینشن نہ لیں۔ ابھی ابھی فورم کو وی بلیٹن کے لیٹسٹ ورژن پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ نئے ایڈیٹر کو آف کرنے کا کوئی آپشن نہیں دیا گیا ہوگا۔ ورنہ ہم پہلے کچھ ہوم ورک کر لیتے۔
ابھی صورتحال کچھ یوں ہے کہ آپ کو کچھ وقت کے لئے یہی ایڈیٹر برداشت کرنا پڑے گا۔ اس میں اردو لکھنے کے لئے کمپیوٹر پر اردو لینگویج انسٹال ہونا ضروری ہے۔ جن بھائیوں کے کمپیوٹر میں اردو لکھنے کی سہولت نہیں وہ درج ذیل سائٹ کا وزٹ کریں۔

Urdu Font Installer Free | Urdu Keyboard Installer | Urdu Home Page | Urdu Unicode Fonts

اس نئے ایڈیٹر اور اس نئی اپ گریڈ سے ان شاءاللہ مستقبل میں کافی فوائد متوقع ہیں۔ خصوصاً یہ فیچر کہ آپ جب فوری جواب ٹائپ کر رہے ہوں گے تو وہ خودکار طور پر کچھ وقت کے بعد محفوظ ہوتا رہے گا۔ لہٰذا طویل پوسٹس ضائع ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر رہ جائے گا۔

فی الوقت اس ایڈیٹر کی شکل درست کر کے تمام فیچرز کو فعال کرنے میں کچھ وقت لگ جائے گا جو کہ دو گھنٹے سے دو دن یا دو ہفتوں تک طویل ہو سکتا ہے۔ لیکن ہماری کوشش رہے گی کہ اس کو بہرحال جلد از جلد پرانی سے بہتر والی حالت پر واپس لایا جا سکے۔

آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

والسلام
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
ہماری کل سے آج تک کی محنت کے نتیجہ میں بس یہی کچھ ہو سکا ہے کہ ایڈیٹر کے کچھ بنیادی مسائل حل ہو گئے ہیں جن کا ارسلان بھائی نے اوپر تذکرہ کیا ہے۔ بٹن پر تصاویر نظر آ رہی ہیں۔ ٹیگز درست کام کر رہے ہیں۔ ٹائپنگ کے دوران لکھائی جمیل نستعلیق فونٹ ہی میں نظر آتی ہے۔ وغیرہ۔
البتہ پہلے کی طرح کمپیوٹر میں اردو انسٹال کئے بغیر اردو لکھنا یعنی اردو کی انٹیگریشن میں شاید کافی وقت لگ جائے گا۔

فی الحال پرانے بٹن یعنی عربی، قرآن، ہائی لائٹ وغیرہ ایڈوانسڈ میں جانے پر نظر آئیں گے۔ ان بٹنز کو فوری جواب والے خانے میں لانے کی کوشش جاری ہے۔ امید ہے کہ اردو کی انٹیگریشن کے علاوہ باقی کے تمام کام جلد ہی ہو جائیں گے۔

کیا آپ بھائیوں کو ایڈیٹر کے علاوہ بھی کہیں کوئی مسئلہ درپیش ہے؟
نیز ایڈیٹر کے بارے میں کیا رائے ہے ، یہ والا ایڈیٹر کچھ بہتر محسوس ہوتا ہے کہ نہیں؟ ہمارے ڈویلپرز کے حساب سے تو یہ نیا ایڈیٹر پرانے والے سے کئی گنا بہتر ہے۔ خصوصیت سے اس میں آپ مائیکرو سافٹ ورڈ سے پوری کی پوری کتاب بس کاپی کر کے paste from word والے بٹن کے ذریعے سے پیسٹ کریں تو ساری فارمیٹنگ قائم رہتی ہے۔

اسی طرح ایڈیٹر میں اوپر بالکل دائیں کونے پر موجود بٹن کو کلک کرنے سے آپ کو ٹیگز نظر آنا بند ہو جائیں گے اور ٹیکسٹ کم و بیش ویسے ہی نظر آئے گا جیسے کہ پوسٹ ہونے کے بعد نظر آتا ہے۔ مثال کے طور پر آپ کچھ بھی لکھ کر بولڈ کا بٹن دبائیں، اور پھر بائیں کونے والے بٹن کو دبا کر چیک کریں۔ آپ سمجھ جائیں گے کہ میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں۔

طویل پوسٹس کی صورت میں یہ ایڈیٹر خودکار طور پر آپ کی لکھی گئی پوسٹس کو آپ ہی کے کمپیوٹر میں محفوظ کرتا رہے گا۔ اسی لئے آپ کو ہر تھوڑی دیر کے بعد ایڈیٹر میں نچلے دائیں کونے پر پیلے بیک گراؤنڈ میں Auto Saved لکھا ہوا نظر آیا کرے گا۔ غالباً یہ دورانیہ اس وقت ایک منٹ ہے۔

کاپی پیسٹنگ میں فارمیٹ کے برقرار رہنے والی سہولت ہی ایسی ہے کہ اس ایڈیٹر کی اہمیت خودبخود اجاگر ہو جاتی ہے۔ لیکن اردو کی انٹیگریشن بھی اتنا ہی بڑا مسئلہ اور اتنا ہی اہم ہے۔ عملی کوشش جاری ہے ، آپ دعاؤں کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں۔ یا کوئی بھائی ٹیکنیکل مدد کرنا چاہیں تو ضرور مطلع فرمائیں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
پوسٹ بناتے وقت کچھ مسائل کا سامنا ہے؟؟؟؟
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ناصر بھائی،
نمبرنگ اور ایڈٹنگ پر جو ٹیگز آپ کو نظر آ رہے ہیں۔ وہ اس لئے نظر آ رہے ہیں کہ آپ نارمل موڈ میں ایڈیٹر کو دیکھ رہے ہیں۔ موڈ کو وزی وگ میں تبدیل کرنے کے لئے ایڈیٹر میں سب سے دائیں کونے پر جو بٹن ہے، اس کو دبائیں اور پھر چیک کریں۔
عربی کے لئے کوئی فونٹ سیلیکٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ فونٹ والا پورا آپشن ہی غائب کر دیا جائے گا۔ آپ کو عربی کے لئے عربی والا بٹن دبانا ہے اور بس۔ فی الوقت یہ بٹن فوری جواب میں دستیاب نہیں ، اس کے لئے ایڈوانسڈ پر کلک کریں۔
سائز چھوٹا بڑا کرنے کا بھی کوئی آپشن آپ کو نہیں ملے گا۔ بس ہیڈنگ ون ، ہیڈنگ ٹو وغیرہ کے بٹن ہیں۔ انہی کو استعمال کرنا ہے۔ یہ آپشن اپ گریڈ سے قبل بھی نہیں تھا اور اب بھی نہیں ہوگا۔
 
Top