السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
کچھ عرصہ سے اہل تکفیر کے کچھ اصحاب خاص طور پر محدث فورم کو یرغمال بنانے کی کوشش میں ہیں۔ مضامین در مضامین کے علاوہ کتابچوں کے کتابچے بھی آئے دن کاپی پیسٹ ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ اگر فریق مخالف ایسی پوسٹس پر سوال وجواب یا بحث ومباحثہ کا سلسلہ شروع کردیں تو دلائل سے مکالمہ کے بجائے طنز و تشنیع تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔ لہذا انتظامیہ نے ضروری سمجھا کہ محدث فورم پر
مسالک، فرق، جماعتیں، مسلم حکومتیں اور شخصیات کی تکفیر سے متعلقہ مضامین اور تھریڈز وغیرہ لگانے پر سخت پابندی عائد ہونی چاہیے اس بارے محدث فورم قواعد وضوابط میں کچھ یوں اضافہ کیا گیا ہے۔
نمبر17
اس قاعدہ کی روشنی میں تمام وہ پوسٹ جو تکفیر کے قبیل سے ہونگی اور جن پر بحث ومباحثہ نہیں کیا گیا ہو گا فورم سے ڈیلیٹ کردی جائیں گی۔ ہاں کسی بھائی کو اگر اس کی ڈیلیٹ پوسٹ کا مواد چاہیے ہو تو وہ انتظامیہ کے کسی فرد سے رابطہ کر سکتا ہے۔
نوٹ:
اس قانون کے مطالعہ کے بعد بھی اگر کسی یوزر نے اپنی روش پر اصرار کا اظہار کیا تو ایک تو اس کی پوسٹ بتائے بغیر موڈریٹ کردی جائے گی اور دوسرا بار بار کی ایسی روش پر مستقل بین بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس لیے تمام احباب سے گزارش ہے کہ ہمارے ساتھ اس معاملے میں خصوصی تعاون فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء