پہلی بات تو یہ کہ ”رومن اردو“ کوئی باقاعدہ زبان نہیں ہے۔ نہ تو اس کے ہجے میں یکسانیت ہے اور نہ ہی اس کا کوئی قاعدہ ہے، جیسا کہ ہر زبان کا ہوتا ہے۔ یہ نیٹ اور موبائل فون ”چیٹنگ“ کی زبان ہے۔ کآج سے ایک دو عشرہ قبل کمپیوٹر اور موبائل میں اردو لکھنے کی سہولت نہ تھی۔ تب یہ زبان ”وجود“ میں آئی۔
متفق.
تب جتنے بھی آن لائن ”اردو فورمز“ تھے، وہ سب کے سب مجبوراً ”رومن اردو“ میں تھے۔ آج بھی آپ کو اکا دکا ایسے فورمز مل جائیں گے۔
ایسا نہیں ہے محترم شیخ!
میں نے کئ فورم اردو رومن میں دیکھے ہیں. جو آج بھی وہ بخوبی چل رہے ہیں.
میں خود سالہا سال تک رومن فورمز کی ”انتظامیہ“ میں شامل رہا اور مجھے اردو کی طرح رومن لکھنے میں آج بھی ”مہارت“ حاصل ہے۔
ماشاء اللہ. تب تو آپ اس معاملے میں بھی تجربہ رکھتے ہوں گے.
رومن اردو میں شاید ہی کوئی علمی و ادبی مضمون یا کتاب لکھی گئی ہو۔ یہ صرف اور صرف آن لائن چیٹنگ کے لئے مختص ہے۔
محترم شیخ!
ایسا نہیں ہے. آپ میرا
بلاگ دیکھ لیں. بہت سارے مضامین آپکو ملیں گے. اور میرا بلاگ تو اردو رومن میں ہی ہے. مزید میں یہ کہوں گا کہ اردو رومن کی اہمیت کو دیکھتے ہوۓ کئ لوگوں نے کئ کتابوں کو اردو رومن میں ٹرانسلیٹ کیا ہے. اور بریلوی حضرات تو اسمیں آگے ہیں. انکی ویبسائٹس پر کئ کتابیں اردو رومن میں میں نے دیکھی ہیں.
Islam360 ایپ میں الگ سے قرآن کا ترجمہ اردو رومن میں موجود ہے. اور یہ سب اسکی اہمیت کی وجہ سے ہی ہے. اسلۓ میں سمجھتا ہوں کہ یہ صرف چیٹنگ وغیرہ کے لۓ ہی مخصوص نہیں ہے. اس سے لوگ دین بھی سیکھ رہے ہیں. یہ الگ بات ہے کہ اس زبان کو کوئ سیکھتا نہیں ہے.
آپ نے کہا کہ لوگ انگلش میں بھی اسلام کی نشر و اشاعت کر سکتے ہیں تو محترم شیخ لوگ کرتے ہیں. لیکن کئ لوگ انگلش نہیں بول پاتے اور نہ صحیح طور پر سمجھ پاتے ہیں. اسلۓ وہ بھی رومن اردو کا استعمال کرتے ہیں.
بنگالی، تیلگو اور ملیالم وغیرہ بھی کوئ جلدی نہیں سیکھتا حالانکہ ان زبانوں کو ایک درجہ حاصل ہے اور لوگ بولتے بھی ہیں لیکن ان زبانوں کے جانکار ہونے کے باوجود لوگ اردو رومن کا استعمال کرتے ہیں.
انہیں اسلام سے متعلق مواد کی اول تو ”ضرورت“ نہیں ہوتی۔
میرا ذاتی مشاہدہ یہ رہا ہے کہ لوگ دلچسپی رکھتے ہیں اور باقعدہ رومن اردو کی مدد سے دین سیکھتے ہیں.
میں اپنی مثال دیتا ہوں کہ میں اردو، عربی اور انگلش تینوں زبانیں جانتا ہوں لیکن آپ میرے بلاگ پر نظر ڈالیں گے تو آپ کو ان تینوں زبانوں کا میرے بلاگ پر نام ونشان نہیں ملے گا (صرف احادیث عربی میں ملیں گی یا پھر کوئ quote). میں صرف اردو رومن ہی استعمال کرتا ہوں. اسکی سب سے بڑی وجہ ہے لوگوں کا اردو نہ جاننا.
”رومن اردو“ کا اصل فائدہ بھارتی نوجوانوں کو پہنچایا جاسکتا ہے۔ کیونکہ ان کی ”قومی زبان“ ہندی ہے جو بولنے اور سننے میں ”اردو جیسی“ ہی ہے۔ لیکن وہ اسے ”دیوناگری رسم الخط“ میں لکھتے ہیں۔ چنانچہ وہاں کے اکثر نوجوانوں کو اردو لکھنا پڑھنا نہیں آتا۔ لہٰذا ”رومن اردو“ یا ”رومن ہندی“ سے اردو-ہندی بولنے والوں کے درمیان موجود ”گیپ“ کو دور کیا جاسکتا ہے۔ اس مقصد کے لئے رومن فورمز بنائے جاسکتے ہیں۔
محترم شیخ!
میں دو پیج کا ایڈمن ہوں. جسمیں سے
ایک پیج پر 108096 لائکس ہیں جبکہ
دوسرے پیج پر 30653. جسمیں 90 فیصد لوگ پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں. اور آپکو یہ جان کر شاید حیرت ہو کہ ان 90 فیصد میں سے 80 فیصد لوگ (اس سے زائد ہی ہوں گے) پیج پر کمنٹس اور پرسنل میں میسیج کرتے وقت اردو رومن کا ہی استعمال کرتے ہیں. کئ بار تو ایسا ہوتا ہے کہ کچھ لوگ اردو استعمال کرنے سے منع کرتے ہوۓ کہتے ہیں کہ ہم کو اردو کم آتی ہے (ایسے لوگ بہت کم ہیں).
باقی رہی بات الگ سے فورم بنانے کی تو میں کئ دن سے اس تعلق سے سوچ رہا ہوں. اور صرف سوچا ہی نہیں ہے بلکہ کوشش بھی کی ہے. لیکن زین فورو کے علاوہ کوئ اور مجھے اچھا نہیں لگا اور نہ کامیاب. اور آپکو شاید معلوم ہی ہوگا کہ زین فورو مفت نہیں ہے بلکہ اسکے لۓ پیسے دینے پڑتے ہیں. جسکی فی الحال میں استطاعت نہیں رکھتا. کیونکہ میں ایک طالب علم ہوں.
ان سب کو رومن میں تبدیل کرنا ایک الگ پروجیکٹ ہے۔ جو رواں پروجیکٹ کے ساتھ ساتھ ممکن نظر نہیں آتا
رومن میں تبدیل کرنے کی کیا ضرورت ہے؟؟؟؟ بس الگ سیکشن ہو. پوسٹنگ وغیرہ کی جاۓ. ہاں جسکا دل چاہے وہ تبدیل کر سکتا ہے.
اگر رومن کا ایک الگ سیکشن بنا بھی دیا جائے تو اس کا کیا فائدہ ہوگا۔ فورم مین لکھنے والے علمائے کرام کے لئے رومن اردو پڑھنا بھی مشکل بہت ہوتا ہے، وہ اس زبان میں لکھیں گے کیسے۔ اگر رومن سیکش میں اہل علم نے حصہہی نہیں لینا ہے تو اس سیکشن میں اسلامی تعلیم کو کیسے پیش کیا جائے گا۔ پھر تو یہ صرف اردو نہ جاننے والوں کا چیٹنگ سیکشن بن جائے گا۔ اور اس کی سہولت تو آج بھی ہر سیکشن میں موجود ہے۔ آپ جس سیکشن میں چاہیں اردو، انگریزی یا رومن میں لکھ سکتے ہیں۔ اگر کوئی علمی سوال ہو، جس کا جواب علمائے کرام سے مطلوب ہو تو انہیں اردو میں منتقل کردیا جاتا ہے یا کیا جاسکتا ہے۔
فائدہ یہ ہوگا کہ لوگ گوگل پر سرچ کرنے پر آسانی سے فورم تک پہونچ جائیں گے اور معلومات حاصل کر لیں گے. کیونکہ جب بھی گوگل پر کسی مسئلے کے متعلق سرچ کرتے ہیں تو انھیں اکثر و بیشتر بریلوی وغیرہ کی ویبسائٹس ہی نظر آتی ہیں.
رہی بات اس سیکشن میں علماء کا حصہ لینا تو محترم شیخ! کوئ آپ کی طرح ھو سکتا ہے اردو رومن سے واقف ہوں. لہذا اس سے رہنمائ مل جاۓ گی.
اور الحمد للہ فورم پر ایسے لوگ یقینا موجود ہیں جو اردو رومن سے واقف ہیں. خاص طور سے تکنیکی ذمہ داران.
نوٹ: یہ میری ذاتی رائے ہے۔ جس سے سب کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ آپ لوگ اسکو رد بھی کر سکتے ہیں.