• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز فورم پر تصاویر کی پوسٹنگ

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
تاہم اس معاملہ میں بعض ماڈریٹرز کا ذہن شاید ہنوز واضح نہیں ہے۔ مثلاً کافی عرصہ پہلے میں نے ایک اخباری کالم پوسٹ کی جس میں کالم نویس کی تصویر بھی تھی۔ مجھے “نوٹس” ملا کہ یہاں تصویر کی اشاعت کی اجازت نہیں ہے۔ پھر کچھ عرصہ بعد میں نے مذکورہ ماڈریٹر کے ممدوح کالم نویس کے دو تین کالم پوسٹ کئے، جن میں کالم نویس کی تصویر بھی تھی تو اس کا کوئی “نوٹس” نہیں لیا گیا۔ بقول شخصے، کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے (ابتسامہ) کالم میں موجود تصویر کو (بلاوجہ) دھندلا کرکے پوسٹ کرنا ایک خاصا محنت طلب کام ہے۔ جبکہ بہت سے کالم ایسے ہوتے ہیں، جنہیں شیئر کرنا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ضروری ہوتا ہے۔ اور آج کل تو “مولویوں” کے کالم بھی اخبارات میں باتصویر ہی شائع ہوتے ہیں۔ (ابتسامہ)

ایسا نہیں ہے۔ غلطی سے چھری پھرنے سے کوئی پوسٹ رہ جائے تو الگ بات ہے۔
شروع میں فورم پر زیادہ پوسٹس نہیں ہوا کرتی تھیں تو باآسانی تصاویر والی پوسٹس کی شناخت کر لی جاتی تھی۔ اب یہ کام ذرا بے قاعدگی سے ہوتا ہے۔
میری رائے میں بھی پالیسی میں کچھ حد تک لچک کی ضرورت ہے۔ تاکہ اہم معلومات فقط تصویر نہ ہونے کی وجہ سے منظر عام پر آنے سے رہ نہ جائیں۔
 
Top