- شمولیت
- جنوری 08، 2011
- پیغامات
- 6,595
- ری ایکشن اسکور
- 21,397
- پوائنٹ
- 891
وہ مضمون میرے مطالعہ سے بھی گزرا تھا۔اور میں نے حرف بحرف پڑھا تھا۔ بلکہ پسند کا بٹن بھی دبایا تھا۔ میری ناقص رائے میں اس میں تکفیر والی کوئی بات نہیں تھی۔
انتظامیہ کے جس رکن نے بھی یہ پوسٹ ڈیلیٹ کی ہے، انہیں غالباً کوئی غلط فہمی لاحق ہوئی ہوگی کہ یہ پوسٹ بھی تکفیری حضرات کی کسی کو کافر قرار دینے کی ایک اور کوشش پر مبنی ہے۔
دراصل ہو یوں رہا ہے کہ کچھ لوگ اپنا آئی پی ایڈریس خفیہ رکھتے ہوئے، ان دنوں بار بار نت نئی آئی ڈیز بنا کر فورم پر کاپی پیسٹنگ کر رہے ہیں۔
ہم کسی ایک آئی ڈی کو کوئی وارننگ جاری کرتے ہیں تو وہ آئی ڈی استعمال میں نہیں لاتے اور کسی نئی آئی ڈی سے وہی کام شروع کر دیتے ہیں۔
اس لئے ان دنوں خصوصیت سے افغان جہاد، جمہوریت، حکومت پاکستان کی تکفیر، طالبان، ٹی ٹی پی وغیرہ جیسے موضوعات پر مبنی پوسٹس کو فورم سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تاکہ ان پر نظر ثانی کے بعد جو پوسٹس کفریہ فتاویٰ کی بھرمار سے پاک ہوں، انہیں اوپن فورم پر پیش کیا جائے اور دیگر پوسٹس کو نامنظور رہنے دیا جائے۔
جس قسم کی پوسٹس کو ڈیلیٹ کیا جا رہا ہے اور جن چند یوزرز کو آج کم و بیش دو سال گزر جانے کے بعد پہلی مرتبہ بین کیا گیا ہے، اس کی وجہ فقط ہٹ دھرمی اور مسلسل قوانین کی خلاف ورزی، نت نئی آئی ڈیز بنا کر کاپی پیسٹنگ ہے۔ ورنہ یہاں عکرمہ صاحب ہیں، باربروسا صاحب موجود ہیں۔ یہ حضرات بھی اسی فکر سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن یہ لوگ جو پوسٹس کرتے ہیں یا دھاگے بناتے ہیں۔ میرے خیال میں آج تک ان کی کوئی پوسٹ بھی ڈیلیٹ نہیں کی گئی ہوگی۔ کیونکہ انہیں محفل میں سلیقہ سے بات کرنے کا فن آتا ہےا ور محفل کے آداب کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ دیگر چند نامعلوم حضرات نے تو جیسے ان دنوں فورم پر کاپی پیسٹ دھاگوں کا اٹیک سا کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے ہمیں فورم کے ڈیٹابیس کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے کچھ کاروائیاں کرنی ناگزیر ہو گئی ہیں۔
القول السدید بھائی، آپ سے انتظامیہ کے فرد کی حیثیت سے میں معذرت خواہ ہوں۔ اصولاً ہمیں آپ کو انفارم کر دینا چاہئے تھا۔ لیکن نئی آئی ڈیز کی کثرت اور ایک جیسے موضوعات کی بھرمار میں آپ کی بھی یہ پوسٹ غلطی سے ڈیلیٹ ہو گئی ہے۔ اور اب انتظامیہ میں شامل کوئی صاحب علم اس کو ریویو کر کے اس کو منظور یا نامنظور کریں گے۔ دوسری صورت میں آپ کو بذریعہ ذاتی پیغام اطلاع کر دی جائے گی۔ امید ہے یہ وضاحت کافی ہوگی۔ آپ چاہے نئے ممبر ہوں یا پرانے۔ ہم سے منہج کے اعتبار سے اتفاق رکھتے ہوں یا اختلاف۔ ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور ہم ہرگز نہیں چاہتے کہ کسی بھی ممبر کو انتظامیہ کی جانب سے کوئی شکایت لاحق ہو۔ اور اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ کسی نہ کسی درجے میں ہماری کوتاہی ہے۔ آپ حضرات سے گزارش فقط اتنی ہے کہ ایسی صورت میں غم و غصہ کے بجائے صبر و برداشت سے کام لیجئے اور ہم تک اپنی بات ضرور پہنچا دیا کریں تاکہ بقدر ضرورت ہم اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں یا آپ کی غلط فہمی کو دور کر دیا کریں۔ جزاکم اللہ خیرا۔