• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فیس بک اور خواتین

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اگر خواتین فیس بک پر مردوں سے بچنا چاہتی ہیں تو اُن کے لئے بہتر یہی ہے کہ وہ شروع سے ہی اگنور کرتی آئیں۔
اکثر خواتین مردوں کے ان بکس میں سلام کئے جانے پر "بھائی میں ان بکس میں بات نہیں کرتی" کہہ کر جواب دے دیتی ہیں، یہ بھی ضروری نہیں ہے کہنا، اتنا کہہ دیا تو سمجھو کہ بات شروع ہو گئی، اگر نظرانداز ہی کرنا ہے تو شروع سے ہی کر دیں، مرد تنگ آ کر خود ہی ختم کر ہی جائے گا، یہ ایک بھائی کی بہنوں کو نصیحت ہے۔
باقی اگر کوئی آپ کو خوامخواہ گالیاں، طعنے وغیرہ دیتا رہے گا تو یہ آپ کا ذخیرہ تو ہے ہی آخرت میں، کل قیامت کے دن اُس کی نیکیاں آپ کے کھاتے میں اور اگر نیکیاں ختم تو آپ کے گناہ اُس کے کھاتے میں۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
گوشہ خواتین میں شروع کردہ بہت اچھا موضوع ہے۔خواتین کو اس سلسلے میں رہنمائی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ وہ کیا،کیوں اور کیسے کے بغیر انٹر نیٹ استعمال کرتی ہیں۔۔ایٹی کیٹس چاہےلاکھ آتے ہوں۔۔نیٹی کیٹس میں مردو زن سب مار کھاتے ہیں۔
ہمارے ہاں ایک طبقہ ایسا ہے جو انٹرنیٹ کو برائی کا مرکز گردانتا ہے جبکہ دوسرے کا ماننا ہے کہ چیزاچھی یا بری نہیں ہوتی ،استعمال برا یا اچھا بناتا ہے۔اور یہ سب مفروضے اپنی خواہشات کی پیروی میں ہوتے ہیں۔جی چاہا تو وہی چیز حرام۔۔جی چاہا تو وہی چیز جائز۔کبھی کبھار اپنے لیے جائز اور دوسروں کے لیے نا جائز۔۔انسانی سمجھ اور اس کے قوانین!
سب سے پہلے یہ بات سوچنی چاہیے کہ مجھے ف ب اکاؤنٹ کیوں بنانا ہے؟مجھے اس کی کیا ضرورت ہے؟
ہمارے ہاں خواتین خصوصا بچیاں اکثر دیکھا دیکھی یا برتری کے اظہار کے لیے ف ب اکاؤنٹ بناتی ہیں۔کسی نے کہہ دیا کہ ف ب پر بہت اچھی چیزیں ہوتی ہیں۔۔کسی نے کہا کہ اسلام متعلق بہت کچھ سیکھ جاؤ گی۔وغیرہ وغیرہ۔۔حتٰی کہ ہمارےیہاں ایک صاحب ف ب اکاؤنٹ کی افادیت بتاتے ہوئے کہنے لگے"یہاں تربوز سے بطخیں بنانا سکھائی جاتی ہیں"))))۔اب جس نے سنی سنائی سے اکاؤنٹ بنایا،اسے سمجھ ہی نہیں آتا کہ کیا کروں؟ف ب اکاؤنٹ بناتے وقت اچھی نیت رکھیں ۔
ف ب پر خواتین کی سب سے بڑی غلطی کہ ہر سنگل منٹ کو اپڈیٹ کرتی ہیں۔یہ کھایا،یہ پکایا۔یہاں گئی،وہاں آئی۔۔چاہے دین دار ہو یا دنیا دار۔یاد رکھیے ف ب پر کیے جانے والے تمام کمنٹس،پوسٹس،لائیک شئیر آپ کے نامہ اعمال کا حصہ ہیں۔
دوسری بڑی غلطی کہ پوسٹس پبلک میں رکھ کر کمنٹس میں گپ شپ ہنسی مذاق۔۔سب آ کردیکھتے ہیں کہ خوب تماشا لگا ہوا ہے۔گھر میں چاہے سب سے لڑ کر بیٹھی ہو،یہاں ہنسی مزاق کا طوفان مچا ہے۔"جب تماشا لگتا ہے تو تماشائی تو آتے ہیں" کے مصداق تماشائی جب داد دیتے ہیں تو پھر غصہ آتا ہے کہ مرد تو ہوتے ہی ایسے ہیں اور ویسے ہیں۔۔ایک اعتراض یہ ہوتا ہے" جی لڑکیوں کی وال پر مرودوں کا کیا کام؟نظریں جھکا کر چلیں"۔۔جب شہد گرا دیں پھر مکھیوں کو کون روکے؟؟باہر بھی بے پردہ جانے میں کیا حرج ہے کہ مردوں کو تو نظریں جھکا کر چلنا چاہیے۔انہیں ہمیں دیکھنے سے کیا کام؟؟کبھی بھی ف ب پر غیر سنجیدہ نہ ہوں۔یا کم از کم پبلک میں نہیں۔
تیسری بڑی غلطی پوسٹس فرینڈز میں رکھ کر ہر ایک کو فرینڈ بنا لینا۔۔مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی کہ امی جان کو کبھی یہ جا کر کہیے کہ یہ میرا فرینٍڈ ہے تو کیسے حشر بگاڑ دیں گی مگر یہاں امی جان بھی فخر سے کہتی ہیں کہ وہ جو فُلاں ہیں ناں ،وہ ندا کے فرینڈ ہیں۔کسی اجنبی لڑکی کو بھی فرینڈ نہ بنائیں۔آپ کو نہیں معلوم کہ وہ لڑکی ہے یا لڑکا؟یا اگر لڑکی ہے تو کس مزاج کی؟؟صرف جان پہچان والوں سے روابط رکھیں۔اگر آپ کو کسی کی پوسٹس پسند ہیں تو اسے فرینڈ لسٹ میں شامل کرنے کی بجائےفالو کر لیجیے۔
چوتھی بڑی غلطی کہ پروفائل پکچر پر خاتون کی تصویر لگانا۔چاہے وہ مکمل با پردہ ہو۔مجھے ابتدا میں مکمل با پردہ تصویر پر اعتراض کرنے والوں پر اعتراض تھا۔مگر بعد میں سب سمجھ میں آ گیا۔جسے سمجھ میں نہیں آتا وہ لگا کر دیکھ لے)))دین دار خواتین کی ان ڈی پیز کے نیچے دین دار بھائیوں کے ایسے ایسے کمنٹ ہوتے ہیں کہ رونے کو جی چاہتا ہے اور وہ خاتون تسلی سے تمام کمنٹس کو لائیک کر رہی ہوتی ہیں۔
پانچویں بڑی غلطی کہ ان باکس یا فرینڈ ریکوسٹ کے جواب میں میسج پر بتانا کہ میں کسی کو فرینڈ نہیں بناتی۔یا د رکھیں کہ آپ ناصرف فرینڈ نہیں بناتی بلکہ ان باکس میں بھی کسی غیر سے بات نہیں کرتیں۔
اور یاد رکھیے کہ ہر عمل کا رد عمل ہے۔آپ کی غلطی آپ کو نقصان پہنچاتی ہے چاہے وہ غلطی جانے میں ہو یا ان جانے میں۔کوشش کریں کہ ف ب پر اپنے آپ کو محدود رکھ کر کام کریں تا کہ کوئی ایسا مسئلہ نہ ہو کہ جس سے آپ کو یا آپ کے گھر والوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی ہو۔
نوٹ:یہ پوسٹ سب سے پہلے اپنے آپ کو یاد دہانی ہے اور پھر دیگر بہنوں کے لیے ہے
 

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
بہت عقل اور تجربات سے حاصل ہونے والی باتیں ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام بہنوں کو غور و فکر کرنے اور عمل پیرا ہونے کی توفیق عطاء فرمائے ۔ (آمین)
 
Top