• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فیس بک میں اردو کیسے ٹائپ کریں ؟

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔ بس پاک اردو انسٹالر یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔ یہ سب سے آسان طریقہ ہے۔
جی ہاں بالکل ! سب سے آسان طریقہ ہے اور تمام اردو والوں کو ایم۔بلال۔ایم بھائی کی جہاں تک ممکن ہو ، حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ وقت نکال کر یہ بھی ضرور پڑھئے : میڈیا اور اردو کے رضاکار – چند تلخ حقائق
شاکر بھائی! پاک اردو انسٹالر بھی تب کام کرے گا جب ونڈو میں اردو انسٹال ہو گی۔
:)
بھائی ، آپ نے تو اچھا مذاق کر ڈالا۔ ایم۔بلال کا تخلیق کردہ پاک اردو انسٹالر دراصل ایک exe فائل ہے ، جس کو run کرنے پر ونڈوز میں اردو انسٹال ہو جاتی ہے۔ یعنی اردو کی۔بورڈ اور اردو نستعلیق فونٹ (جمیل نوری نستعلیق)
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جی ہاں بالکل ! سب سے آسان طریقہ ہے اور تمام اردو والوں کو ایم۔بلال۔ایم بھائی کی جہاں تک ممکن ہو ، حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ وقت نکال کر یہ بھی ضرور پڑھئے : میڈیا اور اردو کے رضاکار – چند تلخ حقائق

:)
بھائی ، آپ نے تو اچھا مذاق کر ڈالا۔ ایم۔بلال کا تخلیق کردہ پاک اردو انسٹالر دراصل ایک exe فائل ہے ، جس کو run کرنے پر ونڈوز میں اردو انسٹال ہو جاتی ہے۔ یعنی اردو کی۔بورڈ اور اردو نستعلیق فونٹ (جمیل نوری نستعلیق)
باذوق بھائی! میں نے مذاق نہیں کیا،دراصل آپ اور شاکر بھائی صحیح کہہ رہے ہیں،میں غلط فہمی کا شکار تھا اس کی وجہ یہ ہے کہ میں پاک اردو انسٹالر کو انسٹال کرنے سے پہلے ونڈو میں اردو کر لیا کرتا تھا اور بعد میں پاک اردو انسٹالر کو انسٹال کرتا تھا بس اسی وجہ سے میں سمجھ رہا تھا کہ پاک اردو انسٹالر ان پیج کی طرح اردو لکھنے میں سہولت ہے۔لیکن اب پتہ چلا کہ ونڈو میں یہ سافٹ وئیر انسٹال کرنے سے اردو خود بخود ہو جاتی ہے۔شکریہ شاکر بھائی اور باذوق بھائی۔
 
Top