• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فیس بک کا اسلامک ورژن !

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
اسلام علیکم
ملائشیاء کی ایک ٹیم نے فیس بک کا ایک اسلامک ورژن بنایا ہے امہ لینڈ کے نام سے، جہاں دنیا بھر سے مسلمان آپس میں کنیکٹ ہو سکتے ہیں۔ اس کا افتتاح حال ہی میں ہوا ہے شاید 2013 میں اور اتنے چھوٹے عرصے میں ہی اب تک ساٹھ ہزار سے بھی زیادہ مسلمان جوائن کر چکے ہیں۔
میرے خیال سے تمام فیس بک استعمال کرنے والے بھائی بہنوں کو چاہیے کہ جب اس ویب سائٹ جیسا مسلم پلیٹ فارم موجود ہے تو ہمیں کافروں کی ویب سائٹ کی کیا ضرورت ہے؟ اور پھر فیس بک استعمال کرنے کے بہت نقصانات بھی ہو سکتے ہیں جو شاید آپ بھی نہ جانتے ہوں اس لئے تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اس سے اچھی جگہ ان کے لئے نہیں ہو سکتی اور پھر یہ بالکل فیس بک جیسا ہی ہے بس رنگ وغیرہ مختلف ہیں۔
اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں:
  • اسلامی ثقافت پر مبنی سوشل نیٹورکنگ
  • بہنوں کے لئے خاص پرائیوسی سیٹنگز
  • علم کی ترقی کے لئے اسلامی تعلیمات پر مکمل انحصار
  • حلال اشتہارات۔
  • آپ کے شہر کے مطابق پنچگانہ نمازوں کے اوقات
  • فری آن لائن قرآن، حدیث کتب، اور اسلامی کورسز وغیرہ
  • فیس بک اور ٹویٹر کی انٹیگریشن کے ساتھ۔
یہ رہا اس ویب سائٹ کا لنک
http://www.ummaland.com/
ضرور جوائن کریں، شروع میں تھوڑا مشکل شاید لگے لیکن جیسے جیسے استعمال کرتے جائیں گے آسان ہوتا جائے گا۔ اور اپنے تمام دوست احباب کو بھی یہاں پر بلائیں؛
اور اگر آپ جوائن کریں گے تو مجھے بھی ایڈ کر لیں یہ ہے میری پروفائل
http://www.ummaland.com/Ibn_Abi_Raza/
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
اسلام علیکم
ملائشیاء کی ایک ٹیم نے فیس بک کا ایک اسلامک ورژن بنایا ہے امہ لینڈ کے نام سے، جہاں دنیا بھر سے مسلمان آپس میں کنیکٹ ہو سکتے ہیں۔ اس کا افتتاح حال ہی میں ہوا ہے شاید 2013 میں اور اتنے چھوٹے عرصے میں ہی اب تک ساٹھ ہزار سے بھی زیادہ مسلمان جوائن کر چکے ہیں۔

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
اللہ تعالیٰ ترقی عطا فرمائیں۔ لیکن رضا بھائی، یہ ہماری اجتماعی بدقسمتی یا بے حسی ہے۔ ابھی کچھ عرصہ قبل جب فیس بک پر بین لگا تھا، تو ایسی بلاشبہ بیسیوں سائٹس ابھر کر سامنے آ گئی تھیں۔ اسی طرح بہت پہلے کوکا کولا وغیرہ کی منفی مارکیٹنگ زوروں پر تھیں تب مکہ کولا، مدینہ کولا، یثرب کولا کے نام سے اسلامی برانڈز ابھر کر سامنے آئے۔ جو کورنگی اور ملیر کی غلیظ گلیوں میں الٹے سیدھے کیمیکلز ملا کر تیار کئے جاتے تھے۔
فیس بک سے ملتے جلتے نیٹ ورک پر مبنی اس وقت کئی تیار شدہ اسکرپٹس ملتے ہیں۔ بس اسکرپٹ یا اس کا کریک خریدیں، انسٹال کریں اور فیس بک جیسے فیچرز پر مبنی سائٹ تیار ہو جاتی ہے۔ وقت کے ساتھ معلوم ہو جائے گا کہ یہ بھی کوئی ایسی ہی سائٹ ہے یا واقعی کچھ نیا ہے۔ مزا تب ہے نا جب خود پروگرامنگ کر کے ایسی سائٹ بنائیں۔ فیس بک کی ہی ڈپلی کیٹ بنانے کا کیا فائدہ؟
کل کو کوئی کہہ سکتا ہے کہ گوگل سرچ میں غلط اشتہارات اور سائٹس تک رسائی ہو جاتی ہے۔ اسلامی سرچ انجن ہونا چاہئے۔ بلکہ لوگوں نے بنائے بھی ہیں۔ لیکن وقت کی گرد میں سب دفن ہو گئے۔
بہرحال ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں نیک مقاصد میں کامیابی عطا فرمائیں، اور اس نیت اور کام کا بہترین بدلہ انہیں دیں۔ آمین
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,479
پوائنٹ
964
کافروں سے جان چھڑانے کی خوشی میں نام تو میں نے بھی درج کردیا ہے لیکن لگتا ہے میرے جیسوں کی سمجھ سے کام بالا ہے ۔ خیر دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ۔
http://www.ummaland.com/hafizkh12/
دوسرا مجھے شک ہے کہ جان پھر بھی نہ چھوٹے گی کیونکہ یہاں بھی جگہ جگہ پر فیس بک ، ٹویٹر کے دھاگے لٹک رہے ہیں ۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیرا۔ ۔ کل شام تک گیارہ سو ۱یک اراکین پاکستان سےرجسٹرڈ تھے جن کی تعداد اب بڑھ کر گیارہ سو پندرہ ہو چکی ہے :)
انڈیا اس لحاظ سے ہمارے سے آگے ہے وہاں سے پونے چار ہزار سے زائد اراکین رجسٹرڈ ہیں۔۔
ف ب استعمال کرنے والوں کے لیے لے آؤٹ،سیٹنگز تھوڑی پریشانی کا باعث بنے گا !!
خواتین کا اوتار سکارف والی خاتون اور مرد اراکین کا اوتار سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے مزین مرد چہرہ!!
تاہم جس بات نے زچ کیا وہ بیشتر پاکستانی اراکین کی آخری ایکٹیویٹی پچھلے سال کی ہے):۔ ۔ شاید ف ب کے استعمال کی بدولت وہ اسے استعمال کرنے سے عاجز رہے ہیں۔ ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ آپ اپنے ف ب اکاؤنٹ سے بھی لاگ ان ہو سکتے ہیں:)اس لحاظ سے ف ب سے بھی جان نہیں چھوٹے گی اور امہ لینڈ بھی ہماری دسترس میں ہو گا):
اس سے قبل بھی کئی مسلم اور حلال ف ب لانچ ہوئی تھیں مگر اپنوں کی بے رخی تھی یا ذمہ داران کی عدم دلچسپی کہ ان کا نام تک باقی نہیں ہے داستانوں میں۔ ۔
بہر حال جن اراکین نے اکاؤنٹ بنایا ہے۔ ۔ وہ اسے چالو رکھیں اور ارد گرد بھی پھیلائیں۔ ۔ ویسے سنا ہے کہ ف ب پر انتظامیہ کی جانب سے ہر رکن کی جاسوسی شروع ہے:)
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
وعلیکم السلام،
تبلیغ اور دین کا کام تو مسلمانوں کو کرنا ہے ، مگر اور کچھ ہو نہ ہو لیکن میڈیا ایجنٹس کے لیے "مسلمانوں کی سرگرمیاں" ضرور نوٹس میں آئیں گی اور دلچسپ یہ ہے کہ انھیں تلاش نہیں
کرنا پڑے گا بلکہ ایک ہی پلیٹ فارم آسانی سے رسائی کر سکیں گے۔
اللہ تعالی ہمیں اپنے حفظ وامان میں رکھے۔آمین
 
Top