- شمولیت
- جنوری 08، 2011
- پیغامات
- 6,595
- ری ایکشن اسکور
- 21,397
- پوائنٹ
- 891
فیس بک بڑے پیمانے پر اپنے صارفین کی معلومات جمع کرتا ہے اور صارفین کو اسے دیکھنے کی صلاحیت بھی دیتا ہے۔
فیس بک کے کاروبار کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ کیا پسند کرتے ہیں جس کے بعد یہ آپ کو ایسے اشتہارات ہی دکھاتا ہے جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہوں۔ فیس بک کا خیال ہے کہ اس بات کے امکانات زیادہ ہیں کہ آپ ایسے اشتہارات پر کلک کریں۔
آپ کیا پسند کرتے ہیں فیس بک اس بات کا اندازہ تین چیزوں سے لگاتا ہے:
- آپ جو معلومات فیس بک کو دیتے ہیں جیسے آپ کی عمر کیا ہے۔
- آپ فیس بک کا استعمال کیسے کرتے ہیں جیسے کہ آپ کس طرح کی پوسٹس پر کلک کرتے ہیں۔
- اس کے علاوہ فیس بک استعمال کرنے کے بعد آپ انٹرنیٹ براؤزنگ کے دوران جہاں جہاں جاتے ہیں اس کا ٹریک رکھنے سے بھی فیس بک کو آپ کی پسند، ناپسند کے بارے میں اندازہ ہوجاتا ہے۔
اس ٹول کا استعمال کرنے کے لیے کسی بھی پوسٹ کے برابر میں بنے ‘x’ پر کلک کرکے ‘Why am I seeing this?’ پر کلک کریں یہاں سے ‘Manage Your Ad Preferences’ میں جائیں۔
یہاں سے آپ کو وہ تمام معلومات مل جائیں جس کے بارے میں فیس بک کا خیال ہے کہ یہ آپ کو پسند ہیں۔
اس معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک فیصلہ کرتا ہے کہ آپ کو کیا دکھایا جائے۔ مشتہرین کے پاس اس معلومات کی بنیاد پر اشتہار دکھانے کا آپشن بھی موجود ہوتا ہے۔
بشکریہ انڈیپینڈنٹ
ماخذ