• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فیلسی کسے کہتے ہیں؟

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
اگر آپ کسی بات کو اس طرح سے بیان کرے کہ محسوس ہو کہ وہ آرگومنٹ (argument دو جملوں کا مجموعہ ہے ایک دلیل اور دوسرا اس دلیل سے حاصل ہونے والا نتیجہ) ہے جبکہ حقیقت اس کے خلاف ہے یعنی جو دلیل پیش کی جارہی ہے وہ آپ کے بیان کردہ نتیجہ کا ساتھ نہیں دے رہی تو یہ فیلسی ہے

فیلسی کی متعدد اقسام ہے جس میں سے کچھ جو آج ہم نے پڑھے اس کا بیان پیش خدمت ہے

1. Argumentum ad hominum

اس فیلسی میں بندہ کیا کرتا ہے وہ اگلے کے سوال کا جواب دینے کے بجائے سوال کرنے والے کی شخصیت کی پوزیشن کو dismiss کردیتا ہے

جیسے آپ کسی سے کہیں فلاں کام نہیں کرنا چاہئیے یہ برا ہے تو وہ آپ کو جواب میں کہے آپ بھی تو ایسا کررہے تھے

جیسے ہم نے مثلا ایک صاحب سے پوچھا آپ کے ممدوح ایسی بات کررہا کیا یہ گمراہی نہیں تو وہ کہیں آپ کے ممدوح (میرا ممدوح) نے ایسا کہا تھا

یہاں پر فیلسی کیا ہے کہ اس بندہ نے میری بات کو غلط ثابت نہیں کیا میری بات کی تردید میں کوئی دلیل نہیں پیش کی بلکہ اس نے میرا پوزیشن پر حملہ کردیا.

2. Poisoning the well.

ایک بندہ ایک بات کرتا ہے اب آپ کیا کرتے ہیں کہ اس سے پہلے کہ مجھے اس کی بات سننے کا موقع ملے میرے سامنے اس شخصیت کو مجروح کردیں گے.

جیسے کفار مکہ کیا کرتے تھے جب عرب مکہ آتے تو اس سے پہلے کہ وہ رسول اللہ کی بات سنتے قریش ان کے کانوں میں ڈال دیتے تھے کہ اس کا پیغام خاندان توڑنے کا باعث ہے وغیرہ

3. Guilt by association

آپ جانتے ہیں کہ مجھے فلاں گروہ پسند نہیں اور آپ نہیں چاہتے کہ میں فلاں مخصوص بندہ کو سنوں تو آپ مجھے کہیں گے کہ وہ اس گروہ سے تعلق رکھتا ہے.

اس کی سب سے بڑی مثال مداخلہ کے تحذیرات ہیں جو وہ مختلف علماء کے بارے میں پیش کرتے ہیں بلکہ مداخلہ اوپر والی فیلسی اور اس فیلسی کو ملاتے ہیں پہلے انہوں نے اخوان کے تشخص کو بدنام کیا (straw man fallacy کے ساتھ... اس کی تفصیل آگے آرہی ہے) پھر وہ تحذیرات کرتے رہتے ہیں

4. Genetic fallacy

اس میں آپ کسی argument کو اس کی اوریجن کی بنا پر رد کرتے ہیں
جیسے کچھ لوگ کسی بندہ کی بات کو محض اس بنا پر رد کردیتے ہیں کہ اس کا اخوان سے کوئی تعلق رہا یا وہ اس طبقے سے تعلق رکھتا ہے جو ان سے ہمدردی رکھتا ہے بعض چیزوں میں ان سے استفادہ کرتا ہے
جیسے بزرگ حضرات جوانوں کی بات کو محض اس بنیاد پر رد کردیتے ہیں کہ تم بچے ہو.
جیسے آپ کسی ڈاکٹر/انجینیر کی بات کو مسترد کردیں اس بنیاد پر کہ اس نے رسمی انداز میں علوم دینیہ نہیں سیکھے

5. Straw man fallacy

اس میں آپ کسی فکر کی خود ساختہ تشریح کرکے لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں پھر اس کا رد کرتے ہیں حالانکہ وہ تشریح جو آپ فرمارہے ہیں اس اصل قائل کے وہم و گمان میں بھی شاید نہ ہو
اس کی مثال میں آپ سید مودودی و سید قطب کی مثال لے سکتے ہیں بعض لوگ ان کی بعض عبارات کی ایسی تشریح کی کہ محسوس ہورہا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کی تکفیر کررہے ہیں حالانکہ سیدین کی یہ فکر کبھی نہیں رہی اور ان عبارات کا یہ مفھوم ان کا نہ مقصود تھا نہ ان کے حاشیہ خیال میں تھا.
اس لیے علماء نے لکھا ہے کہ کسی کی عبارات سے ملتزم مفہوم جس کی تصریح عبارت میں نہیں اس بنیاد پر تکفیر نہیں کی جاسکتی

False dilemma

آپ کسی معاملے کے دو حل پیش کریں ایک آپ کا مدعا ہے اور دوسرا ایسا حل ہے کہ جس کو سب رد کریں گے اس کے علاوہ جو درمیان کی تجاویز ہیں ان سب کو بیان نہ کریں.


جیسے کوئی کہے عمران خان کی حکومت ناھل ہے اس کو ختم ہونی چاہئیے
تو پی ٹی آئی والے کہیں یہی نجات دھندہ ہے اس کے علاوہ کوئی آیا تو ملک لوٹے گا اور ملک bankrupt ہوجائے گا
 
Top