فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
امريکی صدر ٹرمپ، جنھوں نے مذہبی آزادی کو اپنی خارجہ پاليسی کا اہم ستون بنايا ہے حال ہی ميں چين، ترکی، شمالی کوريا، ايران اور برما سے تعلق رکھنے والے ايسے شہريوں کے ايک وفد سے ملے جنھيں مذہب کی
بنياد پر تکاليف اور مصائب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ان متاثرين کے مذہبی عقائد اور ان کی قوميت ملاقات کا مرکزی نقطہ نہيں تھا۔ ان کے مذہبی نظريات کی بنياد پر انھيں جس تشدد اور بنيادی انسانی حقوق کی خلاف ورزيوں کا سامنا کرنا پڑا ہے انھيں اجاگر کرنا مقصود تھا تا کہ سرحدی بندشوں سے قطع نظر اس عالمی مسلۓ کو اجاگر کيا جا سکے۔
ريکارڈ کی درستگی کے ليے واضح رہے کہ جن متاثرين نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کی ان ميں برما، ويت نام، شمالی کوريا، ايران، ترکی، کيوبا، نائجيريا، سوڈان اورايريٹريا کے عيسائ شہری بھی تھے، افغانستان، سوڈان اور نيوزی لينڈ سے تعلق رکھنے والے مسلمان بھی تھے۔ يمن اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے يہودی بھی تھے۔ کاؤ دائ عقیدے پر يقين رکھنے والے ويت نام کے شہری بھی تھے اور عراق کے يزيدی شہری بھی اس گروپ کا حصہ تھے۔
امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو نے حال ہی ميں اعلان کيا ہے کہ امريکہ مذہبی آزادی کی تحريک چلانے کے ليے ايک نۓ عالمی ادارے کا قيام عمل ميں لاۓ گا۔
"اس کے ذريعے يہ ممکن ہو سکے گا کہ جو کاوشيں ہم يہاں کرتے ہيں وہ سارا سال جاری رہيں اور اہم بات يہ ہے کہ اس توسط سے تمام انسانوں کے ان مستقل حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے گا جس کے تحت وہ کسی بھی عقيدے کو اپنا سکتے ہيں يا اپنی سوچ پر عمل پيرا ہو سکتے ہيں"۔
يہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ امريکی وزارت خارجہ ميں اس حوالے سے تين روزہ تقريب کا اہتمام کيا گيا ہے جس ميں درجنوں ممالک سے سينکڑوں کی تعداد ميں متحرک افراد مذہبی آزادی کے فروغ کے ليے شامل ہوۓ ہيں۔
گزشتہ برس اس تقريب کے انعقاد کے بعد برطانيہ، تائيوان اور متحدہ عرب امارات ميں اسی حوالے سے کانفرنسوں کا انعقاد بھی کيا گيا۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
https://www.instagram.com/doturdu/
https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/