• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قاضی نور محمد کا توشئہ آخرت !!!!

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,657
پوائنٹ
186
السلام علیکم !!

قارئین کرام !! ماضی قریب میں یہ حنفیت کے نامور مناظر و مدرس گزرے ہیں ، بلا شبہ صاحب علم اور توحید سے محبت تھی فرقہ دیوبندیہ کی مماتی پارٹی کے قائدین میں ان کا شمار ہوتا ہے ۔ اہل حدیث کے رد میں
متعدد کتب و رسائل کے مصنف ہیں ۔ مسئلہ رفع یدین ایک رسالہ ازالتہ الرین کے نام سے انہونے تحریر کیا تھا اس میں انہونے ایک مسلسل روایت وضع کی ہیں فرماتے ہیں ::
( اخذ اھل القو فه الصلواة عن ابراھیم النخعی و اخذا ابراھیم النخعی عن اسود بن یذید عن ابی بکرالصدیق عن النبی ﷺ وھذا اخذ عن جبریل وھو اخذ عن اللہ تبارک وتعالیٰ وابراھیم النخعی لم یکن یرفع یدیه الافی اول تکبیرمن الصلواة ثم لا یعود ) اہل کوفہ نے نماز کا طریقہ ابراہیم نخعی سے سیکھا اور ابراہیم نخعی نے اسود بن یذید سے وہ ابو بکر صدیق سے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں آپ ﷺ نے یہ طریقہ جبرئیل علیہ السلام سے سیکھا جبرئیل علیہ السلام نے یہ طریقہ اللہ سے سیکھا اور ابراھیم نخعی نماز کی پہلی تکبیر کے وقت ہی ہاتھ اٹھاتے تھے اس کے علاوہ نہیں ( ازالتہ الرین ص ۶۱ )

قارئین کرام !! یہ حدیث کسی بھی کتاب میں نہیں پائی جاتی ۔ مگر مولوی نے اس کی سند گھڑ کر اللہ تک پہنچا دی ۔ روزہ قیامت کے حساب سے نڈر ہو کر ایسا کیا ہے ۔۔
 
Top