جزاک اللہ خیر۔ مسئلہ میرا بھی یہی ہےیہ ؟؟؟؟؟؟؟ نشانات آرہے ہیں۔ فونٹ سپورٹ کیلئے کیا ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا؟
آپ کو دو کام کرنے ہوں گے۔
١) پہلے اس پاتھ پر جائیں۔
سٹارٹ----کنٹرول پینل---ریجنل اینڈ لینگویج آپشن ----لینگویجز
نیچے دو آپشن میں سے اوپر والے کو چیک لگا کر اینٹر (او کے)دبا دیں۔
نوٹ:اس کےلیے وہ آپ سے ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کی ڈیمانڈ کرے گا۔ لہذا آپ اس سے پہلے ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی ،سی ڈی ڈرائیو میں ڈال لیں۔
٢)اس کے بعد آپ یہاں جائیں۔
کنٹرول پینل----ریجنل اینڈ لینگویج آپشن-----ایڈوانسڈ------
اس میں جا کر جہاں نیچے انگلش ہو گئی وہاں عربی(سعودی عربیہ) کر دیں۔
آپ کا سافٹ وئیر رن ہو جائے گا۔
نیز آپ کمپیوٹر میں جہاں چاہیں انگلش کے علاوہ عربی یا اردو بھی لکھ سکتےہیں۔اور فائلوں کو اردو ناموں سے سیو بھی کر سکتے ہیں۔(اس کا ایک علیحدہ طریقہ ہے)
جہاں سے سمجھ نہ آئی پوچھ سکتے ہیں۔