• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قبروں اور ارواح سے فیض حاصل کرنا

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
اشماریہ

قبروں اور ارواح سے فیض حاصل کرن

مشائخ کے سینوں اور قبروں سے باطنی فیض پہنچتا ہے ۔

آل تقلید مردہ پرستی میں کس قدر غرق ہیں اس بات کا اندازہ عقائد علمائے دیوبند کے موضوع پر لکھی گئی کتاب المہند على المنفند کی اس عبارت کو پڑھ کر ہو جاتا ہے ۔

"اب رہا مشائخ کی روحانیت سے استفادہ اور ان کے سینوں اور قبروں سے باطنی فیوض پہنچنا سو بیشک صحیح ہے مگر اس طریق سے جو اس کے اہل اور خواص کو معلوم ہے نہ اس طرز سے جو عوام میں رائج ہے ۔"

(المہند على المنفند ص ۵۸ , دوسرا نسخہ ص ۴۵)

qabroon say faiz.jpg
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اپنے غلط عقائد پر پردہ ڈالنے کے لیے کتاب کے ٹائٹل پر "اہل سنت والجماعت" لکھ دیا ہے، تاکہ عوام الناس اس دھوکے میں مبتلا رہیں کہ ہم حق پر ہیں، اللہ کے فضل سے جب ان باطلوں کا پردہ چاک ہوتا ہے تو ساری کوششیں ناکام جاتی ہیں۔ اہلحدیث ہر دور میں حق کا پرچار کرتے رہیں گے۔ ان شاءاللہ
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
طریقہ معلوم کیا ہوگا اعتراض کرنے سے پہلے۔
وہ لکھ دیجیے۔ جزاک اللہ خیرا۔
اور اگر معلوم نہیں کیا تھا تو افسوس کی بات ہے کہ بغیر جانے اعتراض کر دیا۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
میرے ایک دوست نے کہا کہ جب میں فلاں کے مزار جاتا ہوں اور ٹکٹکی باندھ کر مزار کی طرف دیکھتا ہوں تو میرا صاحبِ مزار سے براہ راست رابطہ ہوجاتا ہے اور ایسے میں میری مانگی گئی دعائیں قبول ہوجاتی ہیں۔ اور مزار پر بہت سے دیگر لوگوں نے بھی اس عمل کی تصدیق کی ہے کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔

میں نے کہا کہ کیا آپ کے قرب و جوار میں کوئی مندر ہے تو آپ اس مندر میں چلے جائیں اور یہی عمل یعنی ٹکٹکی باندھ کر کسی بھی بُت یا دیوی کو دیکھتے رہئے۔ کچھ ہی دیر میں آپ کا دیوی سے ذہنی رابطہ قائم ہوجائے گا، پھر اسی لمحہ کچھ مانگ کر دیکھئے۔ یقیناً آپ کی مانگ پوری ہوگی۔

حیرت سے کہنے لگے کیا مطلب؟ میں نے کہا ایک مرتبہ مانگ کر دیکھ لیجئے۔ آخر اس بر صغیر میں ایک ارب سے زائد لوگ مندروں میں مانگتے ہیں۔ آخر ان کی مرادیں پوری ہوتی ہیں کہ نہیں۔ اگر نہیں ہوتی تو آج وہاں کوئی بھی نہ جاتا۔ آپ بھی جاکر اور مانگ کر دیکھئے۔ کسی مزار یا مندر میں مانگنے پر مل جانے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ان سے مانگنا اسلامی شریعت میں جائز بھی ہے۔ دینے والا تو اللہ ہے جو کافروں کو بھی دیتا ہے اور مشرکوں کو بھی۔ اگر وہ کافروں اور مشرکوں کو ان کے کفریہ و شرکیہ اعمال کی بدولت دینا بند کردے تو دوسرے ہی دن سارے مشرک و کافر مسلمان ہوجائیں گے۔ لیکن پھر یہ امتحان نہ ہوگا کہ یہ دنیا تو دارالامتحان ہے۔

واللہ اعلم بالصواب
 
اسی کو عوام میں رائج طرز کہا گیا ہے۔
خواص یعنی صوفیاء کا طریقہ کار الگ ہے اور فیض کے معنی بھی مختلف ہیں۔
یہاں لوگ اٹھا کر اعتراض کرتے جاتے ہیں اس لیے مناسب یہ ہے کہ طریقہ بھی یہی لوگ ڈھونڈ کر اس پر کوئی علمی اعتراض کریں۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
  1. اسی کو عوام میں رائج طرز کہا گیا ہے۔
  2. خواص یعنی صوفیاء کا طریقہ کار الگ ہے
  3. اور فیض کے معنی بھی مختلف ہیں۔
  4. مناسب یہ ہے کہ طریقہ بھی یہی لوگ ڈھونڈ کر اس پر کوئی علمی اعتراض کریں۔
جوابی سوالات:
  1. اسے "عوام" میں رائج تو "خواص" ہی نے کرایا ہوگا۔ مزارات کا کنٹرول "عوام الناس" کے پاس نہیں بلکہ "خواص الخواص" کے پاس پوتا ہے۔ جو طرح طرح سے عوام الناس کو اپنے اپنے مزارات کی طرف بلاتے ہیں تاکہ مزارات سے وابستہ لوگوں کی "دال روٹی" چلتی رہے۔
  2. خواص یعنی صوفیاء یا مزارات کے متولیوں کا طریقہ کار کیا ہے؟ انہوں نے یہ طریقہ کار عوام کو کیوں نہیں سکھلایا۔ اور عوام میں رائج طرز کو مزارات پر کیوں نہیں روکا؟ کیا کبھی ایسا سنا ہے کہ کسی بھی مسجد میں نمازی (عوام) منتظمین مسجد سے جدا بلکہ برعکس طریقے پر نماز ادا کرتے ہوں اور متظمین انہیں ایسا کرنے سے نہ روکیں اور انہیں صحیح طریقہ نہ بتلائیں؟ اور اگر نمازیوں کا کوئی گروہ جدا طریقہ سے نماز ادا کرنے پر مصر ہو تا ہے تو انہیں مسجد میں داخل ہی نہیں ہونے دیتے۔ ذرا "سنیوں" کا کوئی گروہ کسی بھی "شیعہ مسجد" میں اپنے طرز پر نماز پڑھ کر تو دکھائے؟
  3. فیض کے معنی تو وہی ہوں گے جو لغت میں درج ہیں۔ آپ کے ہاں اس لفظ کے "مختلف معنی" کیا ہیںِ؟
  4. مناسب یہ ہے کہ '' درست طریقہ'' آپ خود یہاں بتلا کر اس طریقہ کی حمایت میں قرآن و حدیث اور ادوار رسالت (صلی اللہ علیہ وسلم) و صحابہ (رضی اللہ تعالی عنہم) سے ثبوت پیش کیجئے۔ یہ کیا بات ہوئی کہ "عوام میں رائج طریقہ" کو تو غلط کہہ دیا اور "صحیح طریقہ" کو چھپا چھپا کر رکھا ہوا ہے۔

یہ جوابی سوالات تو محض 'اتمام حجت' کی غرض سے کئے گئے ہیں۔ ورنہ یہ تو ہمیں بھی بخوبی معلوم ہے کہ ان سوالات کے معقول جوابات (محض 'کٹ حجتی' نہیں) نہ تو پہلے کبھی ملے ہیں نہ اب ملیں گے (ابتسامہ)
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
اسی کو عوام میں رائج طرز کہا گیا ہے۔
خواص یعنی صوفیاء کا طریقہ کار الگ ہے اور فیض کے معنی بھی مختلف ہیں۔
یہاں لوگ اٹھا کر اعتراض کرتے جاتے ہیں اس لیے مناسب یہ ہے کہ طریقہ بھی یہی لوگ ڈھونڈ کر اس پر کوئی علمی اعتراض کریں۔

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ سہارنپوری صاحب جنہوں نے یہ کتاب لکھی ہے وہ حیاتی تھے یا مماتی
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
جوابی سوالات:

  1. اسے "عوام" میں رائج تو "خواص" ہی نے کرایا ہوگا۔ مزارات کا کنٹرول "عوام الناس" کے پاس نہیں بلکہ "خواص الخواص" کے پاس پوتا ہے۔ جو طرح طرح سے عوام الناس کو اپنے اپنے مزارات کی طرف بلاتے ہیں تاکہ مزارات سے وابستہ لوگوں کی "دال روٹی" چلتی رہے۔

مزارات کے مجاورین کون ہوتے ہیں اور راسخ العقیدہ علمائے دیوبند کا ان سے تعلق اور مزارات کے بارے میں کیا رائے ہے کیا یوسف ثانی بھائی آپ واقعی نہیں جانتے؟

خواص یعنی صوفیاء یا مزارات کے متولیوں کا طریقہ کار کیا ہے؟ انہوں نے یہ طریقہ کار عوام کو کیوں نہیں سکھلایا۔ اور عوام میں رائج طرز کو مزارات پر کیوں نہیں روکا؟ کیا کبھی ایسا سنا ہے کہ کسی بھی مسجد میں نمازی (عوام) منتظمین مسجد سے جدا بلکہ برعکس طریقے پر نماز ادا کرتے ہوں اور متظمین انہیں ایسا کرنے سے نہ روکیں اور انہیں صحیح طریقہ نہ بتلائیں؟ اور اگر نمازیوں کا کوئی گروہ جدا طریقہ سے نماز ادا کرنے پر مصر ہو تا ہے تو انہیں مسجد میں داخل ہی نہیں ہونے دیتے۔ ذرا "سنیوں" کا کوئی گروہ کسی بھی "شیعہ مسجد" میں اپنے طرز پر نماز پڑھ کر تو دکھائے؟
میں پھر وہی سوال کروں گا کہ مزاروں کے متولین کون ہوتے ہیں کیا آپ واقعی نہیں جانتے؟
پھر ہم کیسے روکیں؟ کیا بدعات کے خلاف اور ان چیزوں کے خلاف علمائے دیوبند آپ کو کام کرتے کبھی نہیں نظر آئے؟ رد بدعات اور غلط عقائد پر تو بہت سے علماء نے کام کیا ہے اور لوگوں کو ان چیزوں سے دور کیا ہے۔

فیض کے معنی تو وہی ہوں گے جو لغت میں درج ہیں۔ آپ کے ہاں اس لفظ کے "مختلف معنی" کیا ہیںِ؟
میرے ہاں نہیں اصطلاح صوفیاء میں۔ آپ کو اتنا علم ہونا ہی چاہیے کہ اصطلاحات میں مفہوم تھوڑا سا مختلف ہوتا ہے۔ کچھ قیود وغیرہ بھی ہوتی ہیں۔

مناسب یہ ہے کہ '' درست طریقہ'' آپ خود یہاں بتلا کر اس طریقہ کی حمایت میں قرآن و حدیث اور ادوار رسالت (صلی اللہ علیہ وسلم) و صحابہ (رضی اللہ تعالی عنہم) سے ثبوت پیش کیجئے۔ یہ کیا بات ہوئی کہ "عوام میں رائج طریقہ" کو تو غلط کہہ دیا اور "صحیح طریقہ" کو چھپا چھپا کر رکھا ہوا ہے۔
جی نہیں چھپایا ہوا تو نہیں ہے لیکن ظاہر ہے جب کوئی شخص بغیر جانے بوجھے کسی خاص علم و اصطلاح پر اعتراض کرے گا تو میں یہی کہوں گا کہ اس کا علم حاصل کر کے آؤ۔

یہ جوابی سوالات تو محض 'اتمام حجت' کی غرض سے کئے گئے ہیں۔ ورنہ یہ تو ہمیں بھی بخوبی معلوم ہے کہ ان سوالات کے معقول جوابات (محض 'کٹ حجتی' نہیں) نہ تو پہلے کبھی ملے ہیں نہ اب ملیں گے (ابتسامہ)
معقول جوابات مل گئے؟
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ سہارنپوری صاحب جنہوں نے یہ کتاب لکھی ہے وہ حیاتی تھے یا مماتی
 
Top