• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قبر نبی سے دست مبارک کا باہر نکلنا وہم اور جھوٹ پر مبنی ہے !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
قبر نبی سے دست مبارک کا باہر نکلنا وہم اور جھوٹ پر مبنی ہے !!!
فضائل اعمال میں قبر نبی صلی الله علیہ وسلم سے دست مبارک کے باہر نکلنے کی من گھڑت روایت اور مسجد نبوی کے امام شیخ صلاح البدیر کا خطبہ کہ دست مبارک کا باہر نکلنے کا واقعہ وہم اور جھوٹ پر مبنی ہے.
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا
بیچارے عربی لوگ نہیں جانتے کہ پاکستانی اور انڈین مولوی مدینہ منورہ خاص کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کے متعلق کیا کیا من گھڑت باتیں گھڑ کر کاروبار بنائے ہوئے ہیں، ان بیچاروں کو وہاں کے لوگوں کو آگاہ کرنا چاہئے، تاکہ ان اہم خطبات کے اندر اِن خرافات کا رد کیا جا سکے، اور لوگوں کو بھی علم ہو جائے کہ پاکستانی اور انڈین بریلوی اور دیوبندی مولوی درست عقیدے پر نہیں۔
 
Last edited:
شمولیت
اگست 23، 2012
پیغامات
188
ری ایکشن اسکور
143
پوائنٹ
70
بڑی عجیب بات ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد یار غار رضی اللہ عنہ، نے 4 سال جبکہ عمر رضی اللہ عنہ جیسے مدبر انسان نے 10 سال حکومت کی متعدد بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ کبھی ان کےلئے تو باہر نہیں آیاجن کے بارے میں یہ فرمان تھا کہ میں نے دنیا کے سب لوگوں کے احسانات کا بدلہ دے دیا سوائے ابوبکر کے،اور اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا۔۔۔۔وغیرہ۔
کیا ان کے بعد والے لوگ ان سے معتبر ہیں۔۔۔؟ عجیب باتیں بناتے ہیں کبھی بیت اللہ کو اٹھا کر رابعہ بصری کے پاس پہنچا دیتے ہیں تو کابھی مصافحہ کےلئے خاتم المرسلین کا ہاتھ باہر نکال دیتے ہیں ان ایسی کرتوتوں کی وجہ سے تو طاہر القادری جیسے وائرس پیدا ہوتے ہیں۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
شیخ كے خطبے كا مكمل لنك تو دیجیے عربی كا۔

اب یہ بھی فتویٰ دیکھ لے

صوفیوں کے امام سید احمد رفاعی کے متعلق بیان کیا جاتا ہےکہ اس نے مدینہ میں مسجد نبوی شریف کی زیارت کی اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کے پاس دعا کی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ھاتھ مبارک نکالا تواس نے اس کا بوسہ لیا ۔
یہ روایت صوفیوں کے ھاں معروف ہے اور وہ اسے بالجزم بیان کرتے ہیں حالانکہ وہ چھٹی صدی ھجری میں پیدا ہوا ، تو اس میں حق کیا ہے اور یہ قول کہاں تک صحیح ہے ؟

الحمد للہ

یہ روایت باطل ہے اوراس کی کوئ صحت نہیں ، اس لۓ کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی نے وہ موت جو ان لۓ مقرر تھی دی لھذا وہ فوت ہوچکے جیسا کہ اللہ تبارک وتعالی کے فرمان کا ترجمہ ہے :
{ بیشک آپ کو موت آنے والی ہے اور وہ بھی مرنے والے ہیں }

اور صحیح حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : ( اللہ تعالی کچھ فرشتے زمین میں گھومتے رہتے ہیں اورمیری امت کا سلام مجھ تک پہچاتے ہيں ) ۔اوردوسری حدیث میں فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے : ( جوشخص بھی مجھ پر سلام بھیجتا ہے تو اللہ تعالی میری روح مجھ میں لوٹا دیتا ہے حتی کہ میں اس کے سلام کا جواب دے دیتا ہوں )
اور ایک حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کچھ اس طرح ہے : ( تمہارے دنوں میں سب سے بہتر جمعہ کا دن ہے تو اس میں مجھ پر زیادہ سے زیادہ درود پڑھا کرو کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے )
توصحابہ کرام کہنے لگے اے اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ پر کیسے پیش کیا جاۓ گا حالانکہ آپ بوسیدہ ہوچکے ہوں گے ؟ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
( بیشک اللہ تعالی نے زمین پر حرام کردیا ہے کہ وہ انبیاء کے جسموں کو کھاۓ ) اس موضوع کے متعلقہ بہت سی احادیث ہیں ، اور کسی حدیث میں بھی یہ نہیں ملتا کہ آپ نے یہ فرمایا ہو کہ وہ کسی سے مصافحہ کریں گے ، یہ احادیث اس کے حکایت کے باطل ہونے پر دلالت کرتی ہیں ۔
اورفرض کریں کہ یہ صحیح بھی ہو تو یہ حکایت اس پر محمول کی جاۓ گی کہ مصافحہ شیطان نے کیا تھا تاکہ اسے اور اس کے بعد آنے والوں کو گمراہ کرے اور انہیں فتنہ میں ڈلنے کے لۓاس معاملہ کو خلط ملط کرے ،تو سب مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ اللہ تعالی کا تقوی اختیار کریں اور اس شریعت اسلامیہ پرچلیں جوکہ کتاب وسنت میں بیان کی گئ ہے ، اور انہیں اس کی مخالف اشیاء سے بچنا چاہۓ ۔
اللہ تبارک وتعالی مسلمانوں کے حالات کودرست فرماۓ اور انہیں دین حنیف کی سمجھ دے اور اپنی شریعت پر چلنے کی ہمت عطاکرے اور توفیق دے آمین یارب العالمین ۔بیشک وہ اللہ تعالی کرم وفضل والا ہے ۔ .
دیکھیں کتاب : مجموعۃ فتاوی ومقالات متنوعۃ م /9 ص /310
تالیف : شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ

http://islamqa.info/ur/9340۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بات کتنی بھی واضح ہو ، تاویل کے لیے کہیں نہ کہیں سے نقطہ کی تلاش میں رہتے ہیں دیوبندی بھائی۔حالانکہ سچ تو سامنے دکھتا ہے!!!
اللہ ہمیں حقیقت سے آشنا رکھے۔آمین
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
شیخ كے خطبے كا مكمل لنك تو دیجیے عربی كا۔
انکل اشماریہ! شیخ کے خطبے کو چھوڑیں، آپ یہ بتائیں کہ:
  • آپ کے نزدیک یہ واقعہ سچ ہے یا جھوٹ؟
  • کیا آپ کے نزدیک ایسا ممکن ہے؟
  • کیا آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ قبر میں دنیاوی زندگی کی طرح زندہ مانتے ہیں یا نہیں؟
  • کیا یہ شخص ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما سے زیادہ متقی ہے، کیونکہ ان کے دور میں تو ایسا کچھ نہیں ہوا؟
  • اگر آپ کے نزدیک یہ جھوٹ ہے تو پھر یہ فضائل اعمال میں کیوں ہے؟
  • اگر یہ فضائل اعمال والے کی غلطی ہے تو اب اس واقعے کو نکال کیوں نہیں دیا جاتا؟

یہ ہیں وہ اہم سوال جن سے آپ کے عقیدے کی کلی کھلنی ہے، امید کرتا ہوں کہ آپ ان کا جواب نہیں دیں گے۔
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
انکل اشماریہ! شیخ کے خطبے کو چھوڑیں، آپ یہ بتائیں کہ:
  • آپ کے نزدیک یہ واقعہ سچ ہے یا جھوٹ؟
  • کیا آپ کے نزدیک ایسا ممکن ہے؟
  • کیا آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ قبر میں دنیاوی زندگی کی طرح زندہ مانتے ہیں یا نہیں؟
  • کیا یہ شخص ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما سے زیادہ متقی ہے، کیونکہ ان کے دور میں تو ایسا کچھ نہیں ہوا؟
  • اگر آپ کے نزدیک یہ جھوٹ ہے تو پھر یہ فضائل اعمال میں کیوں ہے؟
  • اگر یہ فضائل اعمال والے کی غلطی ہے تو اب اس واقعے کو نکال کیوں نہیں دیا جاتا؟

یہ ہیں وہ اہم سوال جن سے آپ کے عقیدے کی کلی کھلنی ہے، امید کرتا ہوں کہ آپ ان کا جواب نہیں دیں گے۔
ادھر ادھر کی ہر بات کریں گے۔ کام کی بات نہیں کر کے دیں گے۔

ارے بھائی مجھے یہ خطبہ سننا ہے۔ مجھے اس کا لنک دے دیجیے۔
نہ تو میں نے یہ واقعہ پڑھا ہے اور نہ اس پر کوئی بحث پڑھی ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ادھر ادھر کی ہر بات کریں گے۔ کام کی بات نہیں کر کے دیں گے۔

ارے بھائی مجھے یہ خطبہ سننا ہے۔ مجھے اس کا لنک دے دیجیے۔
نہ تو میں نے یہ واقعہ پڑھا ہے اور نہ اس پر کوئی بحث پڑھی ہے۔
انکل ! کام کی بات تو یہ بھی تھی، لیکن آپ نے ایگنور کر دی، لیکن خیر ہم آپ سے زبردستی نہیں کرتے، آپ اس خطبے کو یوٹیوب پر سرچ کر لیں
 
Top