• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قبر کے پاس قرآن پڑھنا اور احمد بن حنبل کا مؤقف

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436

طبقات الحنابلة --- ابی یعلی محمد بن الحسین --- قبر کے پاس قرآن پڑھنا اور احمد بن حنبل کا مؤقف


ترجمہ : احمد بن حنبل ایک جنازہ کے ساتھ تھے ، جب قبر کے پاس پہونچے ، تو ایک شخص کو دیکھا کہ وہ ایک قبر کے قریب قرآن پڑھ رہا ہے ، آپ نے فرمایا: اس کو کھڑا کر دو ، آپ کے پہلو میں اس وقت محمد بن قدامہ جوہری تھے ، انہوں نے سوال کیا: اے ابو عبد الله! مبشر بن اسماعیل آپ کی رائے میں کیسے آدمی ہیں؟ ارشاد فرمایا: ثقہ ہیں ، محمد نے عرض کیا: انہوں نے مجھے خبر دی کہ عبد الرحمن بن علاء بن الجلاج نے مجھ سے کہا: جب میری روح پرواز کر جائے ، تو مجھے لحد میں رکھ کر قبر کو برابر کر دو ، پھر میری قبر کے پاس بیٹھ کر سورہٴ فاتحہ سورہٴ بقرہ کی ابتدائی اور آخری آیتوں کی تلاوت کرو؛ کیونکہ میں نے عبد الله بن عمر رضی الله عنھ کو ایسے ہی کرتے دیکھا ہے - (یہ سن کر) احمد بن حنبل نے فرمایا: اس شخص کے پاس ایک آدمی بھیج کر کہہ دو کہ وہ تلاوت میں مشغول ہو جائے -


qabr kay pas quran parhna.jpg
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,567
پوائنٹ
791
امام اہل سنت جناب احمد بن حنبل رحمہ اللہ

کے متعلق طبقات الحنابلہ کی یہ روایت ۔۔سنداً ومتناً ۔۔ ضعیف اور شاذ ہے؛
اس قول کی سند بھی ضعیف ہے اور اس کا صحیح روایت کے خلاف ہے
قبر پر قراءۃ کے بارے ان کا مستند اور صحیح سند سے قول ان کے عظیم الشان ،اور بلا واسطہ شاگرد امام ا بوداود نے نقل فرمایا ہے کہ:
قبر پر قراءۃ نہیں کرنی چاہئیے


مسائل أحمد 1.jpg

 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
@
lovelyalltime


السلام علیکم بھائی :

آپ کو اہل حق علماء سے اتنا بیر کیوں ہے کیا آپ نے امام احمد بن حنبل کا فتویٰ نہیں پڑھا

اقوال امام احمد بن حنبلؒ

امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا:

ولاتقلدني ولا تقلد مالكا ولاالشافعي ولا الاوزاعي ولا الثوري وخذو ا لاحكام من حيث اخذو ا من الكتاب والسنة(عقدالجید70)​
’’ہر گز میری تقلیدنہ کرنا اور انہ امام مالک کی اور نہ امام شافعی کی اور نہ اما اوزاعی کی اور نہ امام ثوری کی ۔جہاں سے یہ تمام امام دین کےاحکام و مسائل لیتے تھے تم بھی وہیں (قرآن و حدیث) سے ہی لینا۔‘‘
ب۔
وكان الامام احمد يقول ليس لاحد مع الله ورسوله كلام (عقدالجید)​
’’ کسی کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ساتھ کلام کی گنجائش نہیں ہے‘‘
 
Top