اسلام و علیکم،
کیا موبائل فون پر قرآنی تلاوت بطور رنگ ٹون استعمال کی اجازت ہے ؟؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
اس کو ایک مثال سے سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں :
ایک آدمی کسی سے ملنے اور بات کرنے اس کے گھر کے دروازے پر پہنچا ، دروازہ کھٹکھٹانے کی بجائے اونچی آواز سے تلاوت شروع کردی
تلاوت کی آواز سن کر وہ باہر نکلا ، اور یہ مسلسل تلاوت کر رہا تھا ، اچانک گھر والے نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا اور اس کے منہ کو بند کردیا
تاکہ تلاوت کی آواز کو بند کرکے مطلب کی بات کی جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احترام قرآن کے سارے تقاضے پس پشت ڈال دیئے ، کہنے لگا ۔۔ بند کرو یہ تلاوت ۔۔ اور بتاؤ کیا بات کرنی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسری مثال :
موبائل جیب میں ۔۔ اور بندہ باتھ روم میں ۔۔۔ کال آئی ۔۔وہیں تلاوت شروع ہوگئی ،
اس لئے تلاوت یا اذان کو ۔۔ رنگ ٹون ۔۔ نہ بنائیں ، اس میں ان کی توہین ہے ،