کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
قرآن مجید میں تذکرۂ انبیاء
قرآن کریم میں انبیاء کرام کا ذکر دو طرح سے آیا ہے۔
- ایک ”قصص الانبیاء“ یعنی انبیاء علیہم السلام پر گزرنے والے واقعات و حالات اور
- دوسرا انبیاء کی اقوام کی اُن کے ساتھ کشمکش۔
اول الانبیاء حضرت آدم علیہ السلام اور
آخرالانبیاء حضرت محمدﷺ ہیں۔
ان پچیس انبیائے کرام کے نام اور قرآن پاک میں اُن کا جتنی بار بھی تذکرہ کیا گیا ہے، اس کی تفصیل یہ ہے.
حضور ﷺ کا نامِ گرامی محمدﷺ قرآن پاک میں چار جگہ آیا ہے اور احمد ﷺ ایک جگہ آیا ہے۔
- محمدﷺ، سورہ آلِ عمران (3) آیت 144
- محمدﷺ، سورہ احزاب (33) آیت 40
- محمدﷺ، سورہ محمد (47) آیت 2
- محمدﷺ، سورہ فتح ( 48 آیت 29۔ اور احمد ﷺ ایک جگہ، سورہ الصف (61) آیت 6
- اٹھارہ انبیائے کرام کا ذکر سورہ انعام (6) کی چار آیتوں 83 تا 86 میں ایک ساتھ آیا ہے۔
- آیت 83 میں ایک نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام کا بیان ہے جبکہ قران پاک میں کُل 69 مقامات پر آپ کا ذکر ہوا ہے۔
- آیت 84 میں 9 انبیائے کرام کا ذکرِ مبارک ہے۔
- حضرت اسحاق علیہ السلام (17)۔۔
- حضرت یعقوب علیہ السلام (16)۔۔
- حضرت نوح علیہ السلام (43)۔۔
- حضرت داؤد علیہ السلام (16)۔۔
- حضرت سلیمان علیہ السلام (17)۔۔
- حضرت ایوب علیہ السلام (4)۔۔
- حضرت یوسف علیہ السلام (27)۔۔
- حضرت موسیٰ علیہ السلام (تقریباً 136)۔
- حضرت ہارون علیہ السلام (20)۔
- آیت 85، چار انبیاء کرام، ترجمہ آیت 85 : ”اور زکریا اور یحییٰ اور عیسیٰ اور الیاس کو بھی۔ یہ سب نیکوکار تھے۔“
- حضرت زکریا علیہ السلام (7)۔۔
- حضرت یحییٰ علیہ السلام (5)۔۔
- حضرت عیسیٰ علیہ السلام (25)۔۔
- حضرت الیاس علیہ السلام 2۔۔ (سورہ انعام اور سورہ الصافات (37) آیت 123)۔
- آیت 86، چار انبیاء کرام، ترجمہ آیت 86: ”اور اسمٰعیل اور الیسع اور یونس اور لوط کو بھی۔ اور ان سب کو جہان کے لوگوں پر فضلیت بخشی تھی۔“
- حضرت اسماعیل علیہ السلام (12)۔۔
- حضرت الیسع علیہ السلام (2)۔۔
- حضرت یونس علیہ السلام (4)۔۔
- حضرت لوط علیہ السلام (27)۔
- تین انبیائے کرام۔ قرآن پاک میں اِن تین انبیاء کا ذکر اکثر مقامات پر اکٹھے ہی آیا ہے۔
- حضرت صالح علیہ السلام (9)۔۔
- حضرت ہود علیہ السلام (7)۔۔
- حضرت شعیب علیہ السلام (11)۔
- دو انبیاء کرام۔۔۔
- حضرت ادریس علیہ السلام (2) ۔۔
- حضرت ذوالکفل علیہ السلام (2)۔
- سورة یونس (10)
- سورة ہود (11)
- سورة یوسف (12)
- سورة ابراہیم (14)
- سورة محمدﷺ (47)
- سورة نوح (71)
17/06/2017