• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن مجید کے مسلمانوں پر حقوق

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
قرآن مجید کے مسلمانوں پر حقوق

مصنف
قاری صہیب احمد میرمحمدی

ناشر
مکتبہ بیت الاسلام الریاض

تبصرہ

اس دنیا میں ہر شخص اپنے حقوق کا متلاشی اور متقاضی ہے حتیٰ کہ حیوانات کے حقوق کے حصول کے لیے دسیوں پروگرام اسٹیج کیے جاتے ہیں اور اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے ہر آن محو گفتگو ہوتے ہیں اور ہر ممکن کوشش بروئے کار لائی جاتی ہے لیکن افسوس یہ ہے کہ ہر شخص حقوق لینے کا ہی ڈھنڈورا پیٹتا ہے اس کو یہ نہیں پتہ کہ اسلام کے ساتھ منسلک ہونے سے مصدر و منبع اسلام قرآن مجید کے حقوق مجھ پر بھی ہیں میں ان کو ادا کر رہا ہوں کہ صرف اپنے بناوٹی حقوق کا رونا ہی رو رہا ہوں۔ انھی قرآنی حقوق کو یاد کروانے کے لیے اور ان کی حقیقت سے باور کروانے کے لیے قاری صہیب احمد میر محمدی نے تقریباً 230 احادیث مبارکہ سامنے رکھ کر اپنے جذبات کو قلم و قرطاس کے حوالے کیا ہے۔ جو اس وقت ’قرآن مجید کے مسلمانوں پر حقوق‘ کے عنوان کے ساتھ آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کی اساس قرآن و سنت کو بنایا گیا ہے چنانچہ ہر قسم کے تعصب و جانبداری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دلائل پیش کیے گئے ہیں۔ اس بات کی سعی کی گئی ہے کہ اسلوب سادہ اور عام فہم ہو اور اختصار کے ساتھ تمام جزئیات کا احاطہ ہو سکے نیز کوشش کی گئی ہے کہ احادیث تمام کی تمام صحیح ہوں۔ اس ضمن میں اگر احادیث پر تحقیق بھی رقم کر دی جاتی تو زیادہ مفید ہوتا لیکن صرف احادیث کی تخریج پر اکتفا کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر یہ کتاب بہت اچھی اور لائق مطالعہ ہے۔(ع۔م)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
مقدمہ
کتابچہ لکھنے کا مقصد وسبب
قرآن مجید کی لغوی تعریف
قرآن مجید کی اصطلاحی تعریف
قرآن مجید کے فضائل
قرآن مجید اللہ کی رسی ہے
قرآن مجید نوروہدایت کا منبع ومصدر ہے
قرآن مجید کے ایک حرف کی تلاوت دس نیکیوں کا باعث ہے
قرآن مجید کا سماع باعث اجر وثواب
قرآن مجید بہترین سفارشی ہے
قرآن مجید قابل رشک نعمت ہے
قرآن مجید کا متعلم ومعلم کائنات سے افضل ہے
قرآن مجید کے قاری کا عجیب وغریب اعزاز وشرف
قرآن مجید کے حقوق
قرآن مجید کا پہلا حق
قرآن مجید کا نزول اور اس کا وصف بےنظیر
قرآن مجید اور اس کا وصف بےنظیر کی حفاظت
قرآن مجید کا دوسرا حق
قرآن مجید کو ترتیل سے پڑھا جائے
قرآن مجید کو عدم ترتیل سے پڑھنے کے نقصانات
قرآن مجید کو خوش الحانی سے پڑھا جائے
قرآن مجید کو یاد رکھا جائے اور اس کو روزانہ کا معمول بنایا جائے
قرآن مجید کو دل لگی سے پڑھنا اور اختلاف سے بچنا
قرآن مجید کا تیسراحق
قرآن مجید کا چوتھا حق
قرآن مجید کا پانچواں حق
قرآن مجید کے ذریعے نیکی کا حکم کرنا اور برائی سے روکنا
قرآن مجید کی تبلیغ میں زبان کا صحیح استعمال
قرآن مجید کی تبلیغ میں کلام کی فصاحت
قرآن مجید کی تبلیغ میں زبان کی نرمی
قرآن مجید کی تبلیغ میں زبان کی مٹھاس
الخلاصہ والخاتمہ
فہرست مصادر ومراجع
فہرس العناوین
 
Top