اعجاز علی شاہ
ناظم شعبہ گرافکس
- شمولیت
- جولائی 31، 2011
- پیغامات
- 222
- ری ایکشن اسکور
- 1,461
- پوائنٹ
- 26
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
فیس بک پر ایک قاری دوست کے وال پر عربی کے کچھ کلمات تھے جو کچھ یوں تھے
• أنا القرآن ألم تعرفني ؟
• أنا كلام الله ألم تقرأني ؟
• أنا القرآن ألم تفهمني ؟
• أنا القرآن ألم تطبقني ؟
• أنا القرآن ألا تريد حسنات حروفي ؟
• أنا القرآن ألا تريد شفاعتي ؟
• أنا القرآن ألا تريد أُنسي ؟
• أنا القرآن ألم تؤمن بى ؟
• أنا القرآن إلى متى ستظل تهجرني ؟
• اللهم اجعل القراءن نور قلوبنا وربيع صدورنا وشفيعنا يوم الحساب
ان کا عربی ترجمہ کچھ یوں ہے:
• میں قرآن ہوں کیا تمہیں نہیں معلوم ؟
• میں قرآن ہوں کیا مجھ پر ایمان نہیں لاو گے ؟
• میں اللہ کا کلام ہوں کیا تم مجھے نہیں پڑھتے ؟
• میں قرآن ہوں کیا تم مجھے زندگی کا دستور العین نہیں بناسکتے ؟
• میں قرآن ہوں کیا تم میرے حروف کی نیکیاں نہیں کمانا چاہتے ؟
• میں قرآن ہوں کیا تم میری شفاعت نہیں چاہتے ؟
• میں قرآن ہوں کیا تم مجھ سے مانوس نہیں ہونا چاہتے ؟
• میں قرآن ہوں کب تک مجھے پس پشت پھینکو گے ؟
• اللہ قرآن کو ہمارے دلوں کا نور اور سینوں کا بہار اور حساب والے دن شفیع بنائے۔
اس پر گرافکس تیار کیے ہیں اللہ قبول کرے ۔ لیکن اس میں ایک جملہ میںنے خود اردو میں ڈالا ہے جو کچھ اسطرح ہے:
• میں قرآن ہوں کب تک مجھے گلے میں تعویذ بنا کر لٹکاوگے؟
بہرحال یہ قرآن یا حدیث کے الفاظ تھے نہیں اس لیے یہ جملہ ڈالنا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
تو چلو گرافکس پیش کرتے ہیں۔
عربی میں بھی حاضر خدمت ہے