• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن کی تلاوت کرنے کے فضائل !

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
" الذي يُداوم على تلاوة القرآن يُذَلُّ له لسانه ويسهل عليه قراءتُه ؛ فإذا هجره ثَقُلَت عليه القراءة وشقّت عليه".
‏فتح الباري لابن حجر٩ / ٧٩
قرآن مجید کی باقاعدگی سے تلاوت کرنے سے زبان رواں رہتی ہے ، قرآن پڑھنا آسان لگتا ہے ، لیکن جب انسان کچھ عرصہ تلاوت ترک کردیتا ہے تو دوبارہ قرآن پڑھنا مشکل اور باعث مشقت محسوس ہوتا ہے ۔
لہذا پہلی بات تو یہ ہے کہ ہمیشہ قرآن کی تلاوت کرتے رہیں ، لیکن اگر کبھی کسی وجہ سے وقفہ آجائے ، اور پھر دوبارہ قرآن پڑھنا مشکل محسوس ہو تو پھر ذرا ہمت کرکے پڑھتے رہیں ، کچھ ہی دنوں بعد اللہ تعالی گرھیں کھول دیں گے ۔ إن شاءاللہ ۔
قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنا مطلوب و مقصود ہے ، لیکن بعض دفعہ شیطان انسان کو تدبر و تفکر کی امید دلا کر خالی تلاوت قرآن سے بھی محروم کردیتا ہے ۔ اگر آپ کو محسوس ہورہا ہو کہ سمجھ کر یا ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کی نیت لے کر آپ تلاوت قرآن سے بھی محروم ہورہے ہیں تو اپنے رویے پر نظر ثانی کریں ۔ قرآن کا فہم اور تلاوت دونوں کی ہی بہت فضیلت ہے ، اگر ایک کام میں سستی ہورہی ہے تو دوسرے سے محروم مت ہوں ۔​
 
Last edited:
Top