علم قراءات کا تعارف حاصل کرنے کے لیے
ماہنامہ رشد کے قراءات نمبروں کا مطالعہ کریں ۔
جو کہ اردو زبان میں اس پر موضوع پر ایک انسائیکلوپیڈیا کہا جاسکتا ہے ۔
تینوں کی فہارس ایک نظر دیکھ لیں پھر جو مضامین آسان اور دلچسپ لگیں ان کو پڑھ لیں ۔
اور ہاں اس سے آپ تعارف ہی حاصل کرسکتی ہیں جس قدر محنت کریں گی وقت دیں گی اسی قدر معرفت حاصل کرلیں گی ۔
رہا علم قراءات کو بطور ایک فن کے سیکھنا اور پڑھنا تو استاد کے پاس بیٹھ کر بھی ذرا محنت و وقت درکار ہوتا ہے ۔
میرے علم کے مطابق آن لائن قراءت سکھانے کا کہیں کوئی انتظام نہیں ہے ۔ واللہ اعلم ۔
بہن جی ! مختصر اتنا ہی عرض ہے کہ ’’ قراءات ‘‘ اور ’’ روایات ‘‘ میں فرق ہے ۔ عموما ’’ قراءت عاصم ‘‘ کو ’’ روایت حفص ‘‘ سے پڑھا پڑھایا جاتا ہے ۔
تفصیل سے یہ فرق جاننے کے لیے
ماہنامہ رشد کا قراءت نمبر 1 سے بالخصوص ان دو مضامین کا مطالعہ کریں :
سبعہ احرف سے مراد اور قراءات عشرہ کی حجیت ص 126
تعارف علم قراءات---اہم سوالات وجوابات ص 244