جہیز کا مطالبہ کرنا غلط ہے۔لیکن اگر کوئی اپنی مرضی سے اپنی بہن یا بیٹی کو ضروریات زندگی کی چیزیں مثلا فریج،ائیر کولر،واشنگ مشین،استری،فرنیچر وغیرہ دے دیتا ہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔ہاں البتہ یہ سوچ بنا لینا کہ لازمی دینا ہے اس سامان کے بغیر بہن یا بیٹی کی شادی ہی نہیں کرنی چاہے وہ ساری زندگی بیٹھ کر بوڑھی ہو جائے تو یہ سوچ انتہائی غلط ہے اور معاشرے میں بگاڑ کا باعث ہے۔
اور دوسری بات کہ بارات کے دن کا کھانا نہ کھانے کی ان علماء نے کیا دلیل دی ہے؟کیونکہ آئے ہوئے مہمانوں کو کھانا کھلانے میں کوئی حرج مجھے نظر نہیں آتا۔یہ ایک دنیاوی رسم ہے ۔یہ غیراللہ کے نام پر کھانا نہیں ہے۔