• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرارداد:تعلیمی اداروں میں میوزیکل کنسرٹس پر پابندی

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
قرارداد:تعلیمی اداروں میں میوزیکل کنسرٹس پر پابندی

پنجاب اسمبلی میں (ق) لیگ کی ایک رکن اسمبلی سیمل کامران نے ایک قرارداد پیش کر دی جس میں تعلیمی اداروں میں میوزیکل کنسرٹس پر پابندی کی تجویز تھی اس وقت ایوان میں (ق) (ن) اور پیپلزپارٹی کے جتنے لوگ تھے سب نے قرارداد کی حمایت کی۔
جیسے ہی یہ قرارداد منظور ہوئی تو ایک مخصوص ٹی وی چینل آپے سے باہر ہوگیا اور اس نے باقاعدہ جنگ کی سی کیفیت پیدا کر دی کہ بچوں سے تفریح کا موقع چھین لیا گیا ہے۔ یکطرفہ طور پر ان لوگوں کا موقف سنوایا جاتا رہا جو ناچ گانے کے حق میں ہیں اور اور صحافتی اخلاقیات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے دوسری طرف کے لوگوں کی آراء نشر نہیں گئیں نیوز کاسٹرز یکایک اینکر پرسن بن گئے اور وہ طوفان مچایا گیا کہ پنجاب حکومت کے ترجمان کو کہنا پڑا کہ پنجاب حکومت کا اس قرارداد سے کوئی تعلق نہیں۔
ہمارے بعض ممی ڈیڈی قسم کے تعلیمی اداروں میں جو میوزیکل کنسرٹس ہوتے ہیں اس میں نوجوان لڑکیوں کے لباس، ان کے ڈانس اور ہیجانی کیفیت سے جو شرمناک واقعات جنم لیتے ہیں۔ شائد ایسے لوگوں کے نزدیک وہ بھی بنیادی انسانی حق ہے۔ تو پھر آزادی کی تو کوئی حد نہیں۔ اس ملک میں پب بھی کھول دیجئے، لباس اور مختصر کر لیئے اور وہ سب کچھ کیجئے جو یورپ اور تھائی لینڈ جیسے ملکوں میں ہوتا ہے کیونکہ جس طرف ملک کو لے جایا جارہا ہے اس کی آخری منزل یہی ہے۔
ہم ناچ گانے کے تمام مسلمان حمایتیوں سے صرف چند سوال پوچھتے ہیں۔ اگر وہ اس حوالے سے اپنے ضمیر کو مطمئن کرسکتے ہیں تو ٹھیک ورنہ ان کا معاملہ اللہ کے سپرد۔
کیا محمدﷺ جو ہمارے پیغمبر اور رہنما ہیں، انہوں نے ایسے ناچ گانوں کی اجازت دی ہوئی ہے؟
ہمارے آئیڈیل محمدﷺ ہونے چاہئیں یا یہ ناچنے گانے والے اور والیاں ۔؟
آپ کی بیٹیوں کی آئیڈیل سیدنا فاطمۃ الزہرا ہونی چاہئیں یا سینکڑوں ہزاروں مردوں کے سامنے اپنے اجسام کی نمائشیں کرنے والی بے لگام عورتیں؟
اور اگر اس بات پر یقین اب بھی قائم ہے کہ مرنے کے بعد ایک یوم حساب بھی ہے تو پھر خدا اور اس کے رسولﷺ سے ایسی بغاوت کیوں؟
 
شمولیت
جون 23، 2011
پیغامات
187
ری ایکشن اسکور
977
پوائنٹ
86
جزاک اللہ کلیم حیدر بھائی میڈیا کی یہ ستم ظریفی میں نے خود دیکھی تھی بہت رونا آرہا ہے اس قوم کی سوچ پہ کہ راہزن کو راہبر بنا لیا ہے
اللہ پاک ہمیں ہدایت و شعور عطا فرماۓ آمین
 
Top