• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دیا جا سکتا ہے؟؟؟

محمد عاطف

مبتدی
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
22
ری ایکشن اسکور
151
پوائنٹ
0
قربانی کے گوشت کے بارے میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: فَكُلُوْا مِنْهَا وَ اَطْعِمُوا الْبَآسَِا الْفَقِيْرَٞپس اس سے کھاو ٔاور فاقہ کش فقیر کو بھی کھلاؤ۔سورۃ الحج آیت نمبر۲۸
اور فرمایا: فَكُلُوْا مِنْهَا وَ اَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَ الْمُعْتَرَّ پس اس میں سے کھاؤ اور امیر و غریب کو کھلاؤ۔سورۃ الحج آیت نمبر۳۶
ان ایات سے ثابت ہوا کی قربانی کے گوشت کی تین حصے کرنا،امیروں مثلا: رشتہ داروں اور دوستوں کو کھلانا اور غریبوں کو کھلانا بالکل درست ہے
اور چونکہ قربانی تقرب الہیٰ اور عبادت ہے،لہذٰا بہتر یہی ہے کہ قربانی کو گوشت صرف مسلمانون کو کھلایا جائے۔
اگر تالیف قالب والا معاملہ ہو تو پھر سورۃ التوبہ کی آیت نمبر۶۰ کی رو سے ان کافروں کو گوشت کھلانا جائز ہے جو اسلام کے معاند دشمن نہیں بلکہ نرمی والا سلوک رکھتے ہیں
سید نا عبد اللہ بن عمرو بن عاصؓ کے گھر میں ایک بکری ذبح کی گئی پھر جب وہ آئے تو کہا: کیا تم نے(اس میں) سے ہمارے یہودی پڑوسی کو بھی بھیجا ہے؟ آپ نے یہ بات دو دفعہ فرمائی اور کہا: میں نے نبی کریمﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :جبرائیلؑ مجھےمسلسل پڑوسی کے بارے میں کہتے رہے،حتی کہ میں نے سمجھا کہ وہ اسے وارث بنا دیں گے۔(سنن ترمذی ح۱۹۴۳)
معلوم ہوا کہ تالیف قلب اور پڑوسی وغیرہ ہونے کی وجہ سے غیر مسلم کو قربانی کو گوشت دیا جا سکتا ہے۔
الحدیث شمارہ :۹۰
 
Top