• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قربانی کے جانور کا دو دانتا ہونا شرط ہے۔

محمد عاطف

مبتدی
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
22
ری ایکشن اسکور
151
پوائنٹ
0
رسول اللہﷺ نے فرمایا
لا تذبحوا الا مسنۃ الا ان یعسر علیکم فتذبحوا جذعۃ من الضان’’ تم قربانی میں محض دو دانتا جانور ہی ذبح کرو البتہ اگر (دو دانتا کا حصول) تمہارے لیے مشکل ہو جائے تو بھیڑ کو کھیرا ذبح کرو‘‘(صحیح مسلم ح۱۹۶۳،سنن ابی داؤد ح۲۷۹۷،سنن ابنِ ماجہ ح۳۱۴۱)
مُسنہ کی تعریف:
۱:امام نووّی مُسنہ کی تو ضیح میں فرماتے ہیں:’’ مُسنہ اونٹ،گائے،بھیڑ اور بکری میں سے دو دانتا یا اس سے بڑی عمر کا ہونا چاہیے(شرح النووی:۱۱۷/۱۳)
۲: امام شوکانیؒ فرماتے ہیں کہ علماء کہتے ہیں: مُسنہ اونٹ،گائے،بھیڑ اور بکری میں سے دو دانتا یا اس سے بڑی عمر کا جانور ہوتا ہے اور حدیث میں صراحت ہے کہ
بھیڑ کے کھیرے کی قربانی صرف اس صورت میں جائز ہے اور کافی ہے،جب قربانی کرنے والے پر دو دانتےجانور کا حصول مشکل ہو جائے
نیل الاوطار:۱۲۰/۵
مسنہ اس جانور کو کہتے ہیں جس کے اگلے دو دانت گر گئے ہوں
 
Top