• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قسطنطنیہ پر پہلا حملہ اور امیر یزید بن معاویہؓ کے بارے میں بشارت نبوی

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
700
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
53
Pages from Qustuntuniya-Par-Pehla-Hamla.jpg

کتاب: قسطنطنیہ پر پہلا حملہ اور امیر یزید بن معاویہؓ کے بارے میں بشارت نبوی

⭐ آن لائن لنک:
⭐ تبصرہ کتاب:
کسی بھی مسلمان کی عزت وآبرو کا دفاع کرنا انسان کو جنت میں لے جانے کا سبب بن سکتا ہے۔سیدنا ابو درداء فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:جو شخص اپنے بھائی کی عزت سے اس چیز کو دور کرے گا جو اسے عیب دار کرتی ہے ، اللہ تعالی قیامت کے دن اس کے چہرے سے آگ کو دور کر دے گا۔(ترمذی:1931)اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا کہ کسی بھی مسلمان کی عزت کا دفاع کرنا ایک مستحب اور بے حدپسندیدہ عمل ہے۔اور اگر ایسی شخصیات کی عزتوں کا دفاع کیا جائے جو صاحب فضیلت ہوں تو اس عمل کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔مثلا اگرکسی صحابی کی شان میں گستاخی کی جاتی ہےاور ان پر غلط الزامات لگائے جاتے ہیں تو ایسے صحابی کی عزت کادفاع کرنا بہت بڑی عبادت اور بہت بڑے اجروثواب کا باعث ہے۔یزید بن معاویہ ؓ تابعین میں سے ہیں اور صحابی رسول سیدنا امیر معاویہ ﷜کے بیٹے ہیں۔بعض روافض اور مکار سبائیوں نے ان پر بے شمار جھوٹے الزامات لگائے ہیں اور ان کی عزت پر حملہ کیا ہے۔ان کی عزت کا دفاع کرنا بھی اسی حدیث پر عمل کرنے میں شامل ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" قسطنطنیہ پر پہلا حملہ اور امیر یزید بن معاویہؓ کے بارے میں بشارت نبویﷺ" ہندوستان کے معروف عالم دین محترم شیخ ابو الفوزان کفایت اللہ سنابلی صاحب﷾ کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے ایک تو یزید بن معاویہ ؓ پر کئے گئے اعتراضات کا تسلی بخش جواب دیا ہے اور پھر ان کے فضائل ومناقب پر گفتگو کی ہے۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک علمی ، تحقیقی اور منفرد وشاندار کتاب ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
 

حقیقت

مبتدی
شمولیت
نومبر 28، 2021
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
17
اگرچہ مجملاً یہ کتاب عمدہ ہے مگر اس پر بہت سے مؤاخذات ہیں، اور بہت سے نقاط کو رفع دفع کرنے کی اور ٹالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ إن شاء الله عنقریب اسی موضوع پر ہماری کتاب آنے والی ہے جس میں تفصیلاً ہر ایک پہلو پر تحقیقی بحث کی گئی ہے اور ہر ایک اعتراض کا تسلی بخش جواب دیا گیا ہے۔
 
Top