• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:10)سرور کونین ﷺ کا سراپا اقدس ( ((رسول مقبول ﷺ کا دہن اور دندان مبارک))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
رسول اللہ ﷺ کا حلیہ مبارک :

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ))

رسول مقبول ﷺ کا دہن اور دندان مبارک

♻ سرتاج رسول ﷺ کے دیگر اعضاءِ جسم اطہر کی طرح آپ ﷺ کا منہ مبارک اور دندان مبارک بھی متناسب اور حسین و جمیل تھے۔ آپ ظاہری حسن وجمال اور اخلاق و کردار میں تمام انسانیت میں یگانہ مقام پر فائز تھے ،

♻ حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے دہن مبارک میں بڑی ہی متناسب کشادگی تھی۔( سنن الترمذی: ٣٦٤٧)

♻ حضرت ہند بن ابی ہالہ رضی اللہ عنہ کا بھی کہنا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا منہ مبارک قدرے فراخ تھا( الطبرانی، المعجم الکبیر:155/22)

♻ امام نووی رحمہ اللہ رقمطراز ہیں کہ ہمارے ہاں اب اگرچہ دہن کا چھوٹا ہونا خوبصورتی تصور کیا جاتا ہے لیکن عرب میں منہ کا کشادہ ہونا حسن و جمال کی علامت قرار دیا جاتا ہے۔ (النووی،شرح مسلم:93/15)

♻ رسول اللہ ﷺ کے دندان مبارک موتیوں کی طرح چمکدار اور پرکشش تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے دندان مبارک انتہائی خوبصورت اور قدرے کشادہ تھے۔ ( البیہقی، دلائل النبوۃ:215/1)

♻ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کا کہنا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے سامنے کے دندان مبارک میں قدرے فاصلہ تھا۔ وقت تکلم دانتوں کے درمیان سے نور جلوہ ریز ہوتا دکھائی دیتا تھا(الطبرانی، المعجم الأوسط:١٢١٨١ )

♻ حضرت ہند بن ابی ہالہ رضی اللہ عنہ کے بقول آپ کے دانت قدرے کشادہ، باریک اور چمکدار تھے۔ ( ابن سعد، الطبقات الکبریٰ:422/1و الزرقانی، شرح المواہب:285/5)

♻ قدرتی طور پر دانت باریک اور کشادہ ہونا باعث حسن ہے لیکن حسن کی غرض سے دانت کشادہ اور باریک کرنا رسول اللہ ﷺ کے فرمان کے مطابق قابل لعنت عمل ہے۔ وہ خواتین جو ایسا کرتی یا کرواتی ہیں ان پر بھی آپ نے لعنت کی ہے۔

♻ رسول اللہ ﷺ کے موتیوں جیسے دندان مبارک میں سے ایک غزوئہ اُحد میں شہید بھی ہوا تھا۔ (صحیح البخاری:٤٨٨٦، ٢٩٠٣ و صحیح مسلم:٢١٢٥،١٧٩٠)

♻ سراپائے رحمت ﷺ سے امت کے کیا کچھ نہیں کیا ، دعوت دین ک کے باعث مخالفین کے مظالم برداشت کیے ، حفاظت دین کی خاطر لہو لہان ہوئے اور چہرہ پر انوار زخمی ہوا، آج امت مسلمہ اپنے پیغمبر ﷺ کی خاطر کیا کر رہی ہے ، کیا ان کا عمل وکردار آپ ﷺ سے محبت کی گواہی دیتا ہے، کیا اہل اسلام آپ کے پیغام کو دوسروں تک پہنچانے میں فکر مند رہتے ہیں، امت مسلمہ آپ ﷺ کی عزت و ناموس کی حفاظت میں کہاں کھڑی ہے ؟!!
_________
 
Top