• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:11)سرور کونین ﷺ کا سراپا اقدس ( ((رسول مقبول ﷺ کی زبان اور ہونٹ مبارک ))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
رسول اللہ ﷺ کا حلیہ مبارک

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ))

رسول مقبول ﷺ کی زبان اور ہونٹ مبارک

♻ رسول اﷲ ﷺ کی زبان مبارک دیگر اعضاءِ جسم کی طرح خوشنما اور نہایت شفاف اور تھی۔

♻ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنی زبان مبارک باہر نکال کر اپنے نواسے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو ہنسایا کرتے تھے۔ حضرت حسین رضی اللہ عنہ بچے تھے، وہ آپ کی گلابی زبان مبارک دیکھ کر خوب کھلکھلاتے اور آپ کی طرف لپکتے۔

♻ ایک روز آنحضرت ﷺ کو حضرت حسین سے یوں کھیلتا دیکھ کر قریب کھڑے حضرت عیینہ بن حصن رضی اللہ عنہ تعجب سے کہتے ہیں کہ آپ بچے سے کیسے کھیل رہے ہیں؟! اللہ کی قسم! میرا بھی بچہ ہے جو بڑا صحتمند اور خوبرو ہے ، لیکن میں نے اسے کبھی بوسہ تک نہیں دیا۔ یہ سن کر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:((مَنْ لَا یَرْحَمْ لَایُرْحَمْ)) ''بے رحم پر بھی رحم نہیں کیا جاتا۔''(ابن حبان،الصحیح:٥٥٩٦)

♻ رسول اللہ ﷺ کی زبان مبارک حکم الٰہی کی مکمل پابند تھی۔ جب اور جو حکم ہوتا تھا، آپ کی زبان مبارک سے اسی قسم کے الفاظ جاری ہوتے تھے۔

♻ آپ نزول قرآن کے موقع پر ساتھ ساتھ دہرایا کرتے۔ اللہ تعالیٰ کو آپ کے زبان ہلانے کی یہ پریشانی بھی گوارا نہ ہوئی ، اس لیے اس سے منع فرما دیا اور آپ کے سینہ اطہر میں قرآن محفوظ کرنے کی ذمہ داری خود لے لی۔ (القیامۃ:17،16/75)

♻ رسول اللہ ﷺ کے ہونٹ مبارک بھی تمام نوع انسانی کے ہونٹوں سے بڑھ کر حسین و جمیل تھے۔(القسطلانی، المواہب اللدنیۃ:17/2)

♻ ایک دفعہ رسول اللہ ﷺ نے حجراسود کے پاس آ کر اسے چوما۔ آپ نے اپنے ہونٹ مبارک حجر اسود پر چسپاں کر دیے اور یوں دیر تک روتے رہے۔ جب سر مبارک اُٹھا کر پیچھے دیکھا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر نظر پڑی، وہ بھی زار و قطار رو رہے تھے۔ آپ ﷺ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ''یہی آنسو بہانے کا مقام ہے۔''
(سنن ابن ماجہ:٢٩٤٥)

♻ھادی عالم ﷺ اپنی زبان مبارک سے بھولی بھٹکی انسانیت تک پیغام توحید پہنچاتے رہے ، اسی زبان نبوت سے آپ امت کی بخشش کی دعائیں فرمایا کرتے ،

♻ آج امت مسلمہ آپ کی دعوت حق کو آگے پہچاننے میں کیا کردار ادا کر رہی ہے ، اہل اسلام حبیب کبریا ﷺ پر درود وسلام اور تعمیل دین کی صورت میں کس حد تک آپ سے محبت کے دعوے میں سچے ہیں؟!
 
Top