• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:16)(( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))(تعارف و امتیازات)پیش لفظ

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
(قسط:16)(( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))(تعارف و امتیازات)

عصر حاضر کا ممتاز ترین سیرت النبی انسائیکلوپیڈیا ، علمی و تحقیقی ، دعوتی و تربیتی اور فکری و منہجی کئی خصوصیات کا حامل

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ، رفیق کار:دائرہ معارف سیرت ))

(( دائرہ معارف سیرت ،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم )) (قسط:16) پیش لفظ


اللہ تعالیٰ کا بے پایاں شکر ہے کہ اس نے اس خاکہ سیرت میں رنگ بھرنے کے وسائل اور صلاحیتیں مہیا فرما دیں اور '' دائرہمعارفِ سیرت محمد رسول اللہa'' کی تکمیل کی توفیق بخشی۔ اس منصوبے کے چند نمایاں اوصاف قارئین کی خدمت میں پیش کیے جاتے ہیں:

١۔ یہ محدثین کرام اور ائمہ سیرت کی کتب سے مستفاد ایک طبع زاد تالیف ہے۔

٢۔ حوالوں کا بھرپور اہتمام کیا گیا ہے ۔

٣۔ ہر باب کے آخر میں سہولت کے لیے ''خلاصۃ الباب'' دیا گیا ہے۔

٤۔ سیرت ِ مبارکہ کے اسباق پر مشتمل عالمانہ ''فقہ السیرہ'' کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ مکمل سیرت سے ماخوذ ایسے مباحث ہیں جن کا حجم فقہ السیرہ کے عام اُردو یاعربی کام سے کہیں زیادہ ہے ۔

٥۔ سیرت ہذا کی پہلی جلد ایک علمی مقدمے پر مشتمل ہے۔ یہ ایسے مباحث پر مشتمل ہے جو مبتدی و منتہی قارئینِ سیرت کے لیے قیمتی اور جامع افادے کا باعث ہیں۔

٦۔ سیرت مبارکہ پر دستیاب عربی اور اردو کی نمایاں کتب سے تقابل کیا گیا ہے۔

٧۔ مستشرقین اورمعترضین کی بعض علمی خطاؤں سے پردہ ہٹایا گیا ہے۔

٨۔ دائرہ معارفِ سیرت میں بعض ایسے مباحث اور ابواب بھی نظر سے گزریں گے جنھیں عموماً سیرت نگار سیرت کے عنوان میں شامل نہیں کرتے حالانکہ اُن کا سیرت سے گہرا تعلق ہے۔جیسے عہد مکی و مدنی کے تناظر میں مکی و مدنی سورتوں کا مطالعہ،آنحضرتe بحیثیت حَکم ،احادیث نبویہ اور ان کی تدوین وغیرہ۔

٩۔ اس منصوبہ سیرت کا اسلوب علمی لیکن سہل اور عام فہم رکھا گیا ہے تاکہ اہل علم اور عوام دونوں برابر مستفید ہو سکیں۔ مشکل الفاظ اور مرکبات سے حتی الامکان بچنے کی کوشش کی گئی ہے۔

١٠۔ دائرہمعارفِ سیرت میں آنے والے اجمالی یا تفصیلی مباحث کا باہم حوالہ(Cross Refrence) دیا گیا ہے کہ یہ بحث فلاں باب میں گزر چکی ہے یا فلاں باب میں ملاحظہ کیجیے۔

١١۔ کئی مقامات پر مزید تفصیل اور مطالعہ کے لیے متعلقہ کتب کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

١٢۔ سیرت ہٰذاکے خاکہ نگار پروفیسر عبدالقیومa کے سیرت سے متعلقہ مضامین و مقالات جو مختلف کتب اور معتبر رسائل و جرائد میں شائع ہوئے تھے انھیں من و عن شائع کیا گیا ہے۔ جو اس منصوبہ سیرت کی وقعت میں اضافہ کرتے ہیں۔

١٣۔ اسلوب سے متعلق دیگر تفصیلات آیندہ صفحات میں ملاحظہ کیجیے۔
کم و بیش چودہ سال سے آٹھ دس افراد پر مشتمل ٹیم دارالمعارف کے اس منصوبے میں مصروفِ عمل رہی۔ اس میں محقق ، ایڈیٹر ، کمپوزر اور منتظم سبھی نہایت جاں فشانی سے اپنی صلاحیتیں صرف کرتے رہے۔ پروفیسر عبدالقیومؒ کے فرزند میجر زبیر قیوم بٹ(ر) اس منصوبے کو بہتر سے بہتر صورت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے شب و روز ایک کیے ہوئے تھے۔ سیرتِ طیبہ پر یہ شاید اپنی نوعیت کا پہلا علمی وتحقیقی کام ہو جسے ایک آرمڈکور کے ریٹائرڈ فوجی آفیسر نے انتہائی محنت، محبت، حوصلے اور وارفتگی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ یہ ان کے دینی جذبہ اور محبتِ رسولe کی منہ بولتی تصویر ہے۔

ہم اپنی اس ادنیٰ سی کاوش کی قبولیت کے لیے رب ذوالجلال کے حضور سجدہ ریز ہیں اور ہماری زبانیں کلمہئ شکر سے لبریز ہیں۔ دائرہ معارفِ سیرت میں مزید اصلاح اور مشاورت کے لیے ہمارے دل اور دَر کھلے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس منصوبہ سیرت کو منتظمین، مؤلفین ، معاونین اور قارئین کی دنیا میں کامرانی، آخرت میں کامیابی اور شفاعت نبوی کا ذریعہ بنائے۔ آمین!

شعبہئ تحقیق وتالیف
دارالمعارف ،لاہور
 
Top