• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:17)(( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))(تعارف و امتیازات) تعارف مقدمہ دائرہ معارفِ سیرت

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
(قسط:17)(( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))(تعارف و امتیازات)

عصر حاضر کا ممتاز ترین سیرت النبی انسائیکلوپیڈیا ، علمی و تحقیقی ، دعوتی و تربیتی اور فکری و منہجی کئی خصوصیات کا حامل

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ، رفیق کار:دائرہ معارف سیرت ))

(( دائرہ معارف سیرت ،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم )) (قسط:17) تعارف مقدمہ دائرہ معارفِ سیرت


زیر نظر کتاب ''دائرہ معارف ِ سیرت محمد رسول اللہa'' کی پہلی جلد ہے جو مقدمہ سیرت پر مشتمل ہے۔ اس میں فن سیرت نگاری کے مقاصد، اُصول و قواعد، تاریخ اور موجودہ صورت حال پر بحث کی گئی ہے۔ زمانی سیرت کے ساتھ ساتھ موضوعاتی سیرت کا علمی، فنی اور فکری جائزہ لیا گیاہے ۔

متقدمین ائمہ کے منہج تدوینِ سیرت کی بھی وضاحت کی گئی اور معاصر اہل ِ سیرت کے مناہج کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ۔ اس مقدمہ میں مسلکی ومکتبی تعصب سے اجتناب کیا گیا ہے اور تمام مسالک و مکاتب فکر کو بھرپور نمایندگی دی گئی ہے، جس میں بریلوی، دیوبندی، اہل حدیث، جماعت اسلامی، ندوۃ العلمائ، علی گڑھ یونیورسٹی اور دیگر شامل ہیں۔

اس مقدمے کی جمع و ترتیب میں عربی اور اُردو کے تمام ممکنہ علمی وسائل سے بھرپور استفادہ کیا گیا ہے ۔ دورانِ تدوین خیال رکھا گیا کہ یہ کاوش مبتدی قارئین کے لیے بھی مفید ہو اور منتہی قارئین کے لیے بھی لائق اعتنا ہو۔ امید ہے اُصول و تطبیق، تاریخ و عصر حاضر، افکار و تہذیب اور عقائد و سیاسیات کے حوالے سے کئی مباحث غوروفکر کے نئے دروازے کھولیں گے۔


قارئین کی سہولت کے لیے ہر باب کے آخر میں باب سے متعلق مصادر و مراجع کی فہرست بھی پیش کی گئی۔کوشش کی گئی کہ ایسی کاوش سامنے لائی جائے جو پائیدار نوعیت کی ہو اور خاص طور پر علوم سیرت میں فکری پیش رفت کو ممکن بنائے۔

دائرہ معارف سیرت اوراس مقدمے کی تدوین کے دوران تقریباً ہر اہم موضوع پر صدر ادارہ میجر زبیر قیوم(ر) کے ساتھ تفصیلی مباحثہ اور سیرحاصل گفتگو ہوئی جو بعض اوقات گھنٹوں پر مشتمل ہوتی۔اس سے مواد کی تسہیل اور بہتر پیش کش میں مدد ملی۔مقدمے کی تدوین کے دوران میں بعض موضوعات پر اُردو زبان میں مواد کی شدید قلت محسوس ہوئی ، چنانچہ اُن موضوعات پر تفصیل کے لیے صدر ادارہ کے مشورے سے بین الاقوامی عربی مکتبات کھنگالے گئے۔

مکتبہ وقفیہ، مکتبہ صید الفوائد، مکتبہ مصطفی، مکتبہ شاملہ جیسے بیسیوں عربی مکتبات سے کتب، مقالات ، تحقیقی مضامین اور مذاکرات و خطبات حاصل کیے گئے، ان کا پرنٹ نکال کر بھرپور استفادہ کیا گیا اور ان کے نتائج زیرِ نظر مقدمے میں سموئے گئے۔ انٹرنیٹ کی مشکلات اور دیگر انتظامی معاملات حل کرنے میں صدر ادارہ کے صنعتی ادارے کا کردارمستقل اہمیت کا حامل ہے، جس کی تمام ٹیم بالخصوص آئی ٹی منیجرنے بھرپور ساتھ دیا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ (IRI)سے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا گیا جو علمی رسائل و جرائد کے مضامین کا بہترین برقی اشاریہ ہے۔ اہم علمی مباحث پر ماہرین اور اساتذہ سے مشاورت بھی کی گئی۔ مقدمہئ سیرت کی تکمیل کے بعد یہ معتبر اہل علم کی خدمت میں بھی پیش کیا گیا۔ خاص طور پر ڈاکٹر حافظ محمد سجاد شعبہ علومِ اسلامیہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد، نے اس مقدمے کو لفظ بلفظ پڑھا اور متعدد اصلاحات اور بہترین تجاویز سے نوازا، جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔

اس مقدمے کی تدوین میں دار المعارف کی ''پروفیسر عبدالقیوم لائبریری''نے بھرپور ساتھ دیا جو عربی کتب سیرت پر وافر مصادر کی حامل ہے۔ اس کے علاوہ لاہور کی تمام معروف لائبریریوں سے بھی استفادہ کیا گیا اور مارکیٹ سے نئی کتب خریدی گئیں۔

اسی سلسلے میں ''سیرت ریسرچ برقی لائبریری'' اس مقدمے کے ابواب ومباحث کے عین مطابق تشکیل دی گئی ہے جو بلاشبہ علوم سیرت کا ایک بے بہا خزینہ بن چکی ہے۔ اس لائبریری نے مقدمہئ سیرت کی بہتر تدوین اور مراجعت میں بے پناہ فائدہ دیا ہے۔

اﷲ تعالیٰ اس علمی کاوش کو نافع بنائے اور اس کے محققین، منتظمین اور ناشرین کو اجر جمیل سے نوازے۔
شعبہ تحقیق و تالیف
دارالمعارف، لاہور
 
Top