• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:17)سرور کونین ﷺ کا سراپا اقدس ( (( رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ اور انگلیاں مبارک ))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
رسول اللہ ﷺ کا حلیہ مبارک

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ))

آنحضرت ﷺ کے ہاتھ اور انگلیاں مبارک

♻ رسول اللہ ﷺ کے دیگر اعضاءِ جسم کی طرح آپ کی ہتھیلیاں بھی غیر معمولی حسن و جمال کی حامل تھیں۔

♻ حضرت علی رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کا حلیہ مبارک بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی ہتھیلیاں گوشت سے بھری ہوئی تھیں۔(صحیح البخاری:٥٩١٠،٥٩١١)

♻ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی ہتھیلیاں کشادہ اور موٹی موٹی تھیں۔(سنن الترمذی:٣٦٣٧)

♻ رسول اللہﷺ کی ہتھیلیاں اس قدر گداز تھیں کہ ریشم بھی ان کی نرمی کے مقابلے میں ہیچ تھا۔

♻ اس کی گواہی رسول اللہ ﷺ کے خادم خاص حضرت انس بن مالک دیتے ہیں۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نہ تو کبھی رسول اللہ ﷺ کی ہتھیلیوں سے بڑھ کر نرم و ملائم کوئی ریشم چھوا ہے اور نہ ہی آپ کی خوشبو سے بڑھ کر کوئی عمدہ خوشبو محسوس کی ہے،(صحیح البخاری:١٩٧٣وصحیح مسلم:٢٣٣٠)

♻ رسول اللہ ﷺ کے مبارک ہاتھوں کی انگلیاں گوشت سے پُر، لمبی، مخروطی اور چاندی کی طرح چمکدار تھیں۔

♻ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی ہتھیلیاں کشادہ ،انگلیاں لمبی اور باریک تھیں، جیسے چاندی کی شاخیں ہوں، جبکہ نرمی اور گداز پن میں ریشم سے بھی بڑھ کر ملائم تھیں۔ (أبو نعیم، دلائل النبوہ،ص:٣٨٠)

♻ رسول مقبول ﷺ مبارک ہاتھوں سے کبھی کسی کو تکلیف نہیں پہنچی، ام المؤمنين سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے، رسول اللہ ﷺ سے اپنے دست مبارک سے کبھی کسی کو نہ مارا، نہ اپنی کسی زوجہ کو اور نہ ہی اپنے کسی خادم کو، ہاں! راہ جہاد میں آپ ﷺ خو ب شجاعت و بہادری کا مظاہرہ فرماتے،(صحیح مسلم:2328)

♻ رسول رحمت ﷺ کا فرمان عالیشان ہے، حقیقی مسلمان تو وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں (متفق علیہ)

""""""""''''''"""""""""""'''''''''''''''"""""""""""""
عصر حاضر میں سیرت طیبہ سے ہمہ گیر رہنمائی اور سیرت النبی سے فکری وعملی مضبوط وابستگی بہت اہمیت وافادیت کی حامل ہے
 
Top