• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:2)(( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))(تعارف و امتیازات)دارالمعارف اور پروفیسر عبد القیوم

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
(قسط:2)(( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))(تعارف و امتیازات)

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ، رفیق کار:دائرہ معارف سیرت ))

(( دائرہ معارف سیرت ، محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))تعارف و امتیازات(حصہ:2)دارالمعارف اور پروفیسر عبد القیوم

پروفیسر عبد القیوم رحمہ اللہ عربی زبان و ادب کے مشہور استاد اور اردو دائرہ معارف کے سینئر ایڈیٹر تھے۔ علوم اسلامیہ کے فاضل محقق اور صاحب بصیرت عالم تھے۔ انھوں نے عربی و اسلامیات کے طلبہ کے لیے نصابی کتابیں لکھیں، جو سکول سے لے کر یونیورسٹی تک کے طالبانِ علم کے لیے کئی دہائیاں شامل نصاب رہیں۔

دارالمعارف کی کتب سیرت بھی فاضل محقق کے رشحات قلم کا نتیجہ ہیں۔ ہمارے رسول اور سیرت رحمت عالم ان کی تالیف کردہ ہیں۔ اب انھیں تحقیق و تخریج کے ساتھ جدید اسلوب میں دارالمعارف کی طرف سے دوبارہ طبع کیا گیا ہے۔

دیگر دو کتب سیرت کے خاکے پروفیسر عبدالقیوم کے تیار کردہ ہیں۔ ایک مفصل خاکہ ہے اور ایک مختصر۔ یہ دونوں خاکے ١٩٩٢ء کے اورینٹل کالج میگزین میں شائع ہوئے۔ خاکہ نگار خودان پر کام کرنا چاہتے تھے، لیکن زندگی کے وفا نہ کرنے کے باعث اس عظیم عمل کی تکمیل نہ ہو سکی۔ دارالمعارف کے اراکین نے ان دونوں منصوبوں پر انتھک محبت کی اور مرحوم کے عظیم مشن کو پایا تکمیل تک پہنچایا۔

سیرت منصوبے کو منصہ شہود پر لانے کے لیے ادارہ دارالمعارف اور پروفیسر عبدالقیوم لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ادارے اور کتب خانے کا قیام ایک الگ داستان ہے۔ ادارے کے لیے پانچ منزلہ پرشکوہ عمارت تعمیر کی گئی۔ اس کی تین منزلیں لائبریری اور تحقیقی امور کے لیے مختص ہیں۔

تحقیق کے لوازمات کی تکمیل کے لیے کتب خانے کو عربی و اسلامی علوم کی ہزاروں کتب سے مزین کیا گیا۔ اصل مصادرِ دین کے حوالے سے یہ شاندار لائبریری لاہور کی بہترین لائبریریوں میںسے ایک ہے۔
 
Top