• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:23)امام الانبیاء ﷺ کی خصوصیات(( رسول اللہ ﷺ کا سب سے افضل واولیٰ ہونا))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
(( رسول اللہﷺ کی خصوصیات وامتیازات ))

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور))

رسول اللہ ﷺ کا سب سے افضل واولیٰ ہونا

♻آنحضرت ﷺ کی ایک خصوصیت مقام و مرتبہ میں تمام انبیاء و رسل علیہم السلام سے آپ کا فائق ہونا ہے۔ سابقہ اُمتوں کی نسبت یہی خصوصیت آپ کی امت کو بھی حاصل ہے۔

♻ رسول مقبول ﷺ نے فرمایا: (( نَحْنُ الْآخِرُوْنَ السَّابِقُونَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، بَیْدَ أَنَّہُمْ أُوتُوا الْکِتَابَ مِنْ قَبْلِنَا )) (صحیح البخاری:٨٧٦ و صحیح مسلم:٨٥٥) ''ہم آخر میں آنے کے باوجود روزِ قیامت سب پر سبقت لے جائیں گے، اگرچہ دیگر امتوں کو کتاب ہم سے پہلے دی گئی تھی۔''مسلم شریف کی حدیث میں ''السَّابِقُونَ'' کی جگہ ''الْأَوَّلُونَ'' ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ روز قیامت اس امت کو اولین مقام حاصل ہو گا۔

♻ ایک حدیث میں آنحضرت ﷺ نے جمعے کے متعلق یہود و نصاریٰ کا اختلاف بیان کیا۔ ساتھ ہی مسلمانوں، یہودیوں اور عیسائیوں کے لیے منتخب دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار کا تذکرہ کرنے کے بعد فرمایا:(( کَذٰلِکَ ہُمْ تَبَعٌ لَنَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، نَحْنُ الْآخِرُونَ مِنْ أَہْلِ الدُّنْیَا، وَالْأَوَّلُونَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، الْمَقْضِیُّ لَہُمْ قَبْلَ الْخَلَا ئِقِ )) ( صحیح مسلم:٨٥٦ و أبو ٰیعلی، المسند:٦٢١٦) ''ایسے ہی روز قیامت بھی یہ ہمارے بعد ہوں گے۔ اہل زمین میں ہم سب سے آخر میں ہیں لیکن روز قیامت ہمارا پہلا نمبر ہو گا۔ دیگر تمام مخلوق سے قبل اسی امت کا حساب کتاب ہوگا۔''

♻آنحضرت ﷺ کو تمام انبیاء و رسل پر اور آپ کی امت کو دیگر تمام امتوں پر کئی اعتبار سے اولیت و برتری حاصل ہے۔ قرآن کریم میں امت مسلمہ کے خیر امت ہونے کی ایک وجہ امت داعیہ ہونا بیان کی گئی ہے ، دوسرا کو نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا ،

♻ تمام انسانوں سے برتر و اولی پیغمبر کی امت عصر حاضر میں دیگر تمام امتوں میں سب سے زیادہ ذلیل ورسوا ہو رہی ہے، سب سے زیادہ مظالم اہل اسلام کو برداشت کرنے پڑ رہے ہیں، ملکی اور عالمی سطح پر امت مسلمہ اختلاف وانتشار اور عدم استحکام سے دوچار ہے ،

♻ سید البشر ﷺ کی افضل الامم امت اپنے حقیقی مقام و مرتبے کو کھو چکی ہے ، جن اوصاف و کمالات کی بنا پر امت محمدیہ کو دیگر امتوں پر فوقیت دی گئی تھی ، آج اہل اسلام ان اسباب امتیاز میں نظریاتی وعملی طور پر کمزوری در کمزوری کا شکار ہیں ،

♻ امام الانبیاء ﷺ کی امت کی ہمہ گیر نامرادی اور عالمی استعمار کے ہاتھوں ذلت وپسپائی کے کئی ایک اسباب وعوامل ہیں،جیسے: عقائد و ایمانیات میں کمزوری ، نبوی منہج دعوت وترتیب میں کتاہی ، الولاء والبراء کے شرعی حکم میں کج فہمی ، تصور ملت وامت سے عدم آگہی ، مسلکی وگروہی اختلاف وعصبیت کی آبیاری ، جذبہ جہاد وجاں نثاری کا فقدان ، سب سے بڑھ کر جدید فکر والحاد کی اثر پذیری ،
_________
 
Top