• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:7)( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم )(تعارف و امتیازات )دائرہ معارف سیرت اور مشکلات سیرت کی توضیح

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
(قسط:7)(( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))(تعارف و امتیازات)

عصر حاضر کا ممتاز ترین سیرت النبی انسائیکلوپیڈیا ، علمی و تحقیقی ، دعوتی و تربیتی اور فکری و منہجی کئی خصوصیات کا حامل


(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ، رفیق کار:دائرہ معارف سیرت ))

(( دائرہ معارف سیرت ، محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم )) تعارف و امتیازات(حصہ: 7)دائرہ معارف سیرت اور مبہات و مشکلات سیرت کی توضیح

اعلام و اماکن، جغرافیائی معلومات، جداول، شجرے اور نقشہ جات کا سیرت طیبہ سے بہت گہرا تعلق ہے۔ رسول مکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے اصحاب ذی شان کا تعارف و نسب،

رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے اسفار، غزوات و سرایا اور دعوتی مقامات، واقعات سیرت کے ضمن میں مذکور جگہوں کی توضیح، وفود کی جائے سکونت و اقامت۔ ان امور کی وضاحت سیرت نبوی میں بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

جغرافیائی معلومات سے واقعات و قبائل، دعوت و جہاد اور شریک مشن افراد کے متعلق بیش بہا معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ افراد، خاندان، سماج، مخالفین اور رفقائے کار کے متعلق ضروری معرفت کے بغیر تکمیل مشن ناممکن ہو سکتا ہے۔

سیرت کے متعلقہ دیگر موضوعات کی طرح اس فن میں بھی بتدریج بہتری آئی۔ سیرت طیبہ میں مذکور افراد و اماکن کے متعلق مستقل تالیفات وجود میں آئیں۔ جیسے شوقی ابو خلیل کی اطلس السیرۃ، محمد حسن شُرّاب کی المعالم الأثیر فی السنۃ والسیرہ۔

ان کے علاوہ صالحی کی سبل الہدیٰ، سمہودی کی وفا الوفا، محمد ہاشم سندھی کی بذل القوہ اور موسیٰ عازمی کی اللؤ لؤ المکنون بھی اعلام و اماکن کی توضیح و تشکیل کے حوالے سے نمایاں اہمیت کی حامل ہیں۔

دائرہ معارف سیرت میں بھی اس حوالے سے کافی اہتمام کیا گیا ہے۔ مشکل اعلام و اسماء پر ضروری اعراب لگائے گئے ہیں۔ شخصیات کے حسب و نسب کے تذکرے میں درست کڑیوں اور راجح نام درج کرنے کی بھرپور جستجو کی گئی ہے۔

مقامات و اماکن کے متعلق ضروری جغرافیائی معلومات رقم کی گئی ہیں۔ مشہور غزوات و حوادث اور جزیرہ عرب کے متعلق مختلف نقشہ جات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

کتاب مقدس کے مطابق آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا مکمل شجرہ نسب بصورت جداول، قبائلِ قریش اور چند نامور شخصیات کا شجرہ، آپ کے چچا، تایا اور ان کی اولادوں کا شجرہ اس کتاب کا حصہ ہیں ،

اسی طرح آپ کی پھوپھیوں، ان کے خاوندوں اور ان کی اولادوں کا شجرہ، آپ کے ننھیال بنو زہرہ کا شجرہ اور دیگر مختلف شجرے بھی اس کتاب کا حصہ ہیں۔

تمام جداول اور نقشہ جات کو انتہائی محنت، لگن اور امتیازی انداز میں تیار کیا گیا ہے۔ دائرہ معارف کے نقشہ جات، جداول اور شجرے الگ کرنے سے ایک بہترین علمی دستاویز تیار ہو سکتی ہے۔

رسول ﷲ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے نسبت رکھنے والی شخصیات کے متعلقہ مواد علیحدہ کرنے سے شخصیات پر ایک عمدہ کتاب بن سکتی ہے۔

معروف صحابہ و صحابیات رضی اللّٰہ عنھم میں سے شاید ہی کوئی ہستی ہو ، جس کا تعارف اور ضروری معلومات دائرہ معارف کا حصہ نہ ہوں۔
 
Top