• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:9)سرور کونین ﷺ کا سراپا اقدس ( (نبی مکرم ﷺ کی حسین آنکھیں اور پلکیں مبارک ))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
رسول اللہ ﷺ کا حلیہ مبارک

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ))

نبی مکرم ﷺ کی حسین آنکھیں اور پلکیں مبارک

♻ رسول اللہ ﷺ کے چہرۂ پُرانوار کے حسن و جمال کی ندرت اور فقید المثالی آپ کی سر مگیں آنکھوں اور پرکشش پلکوں کے سبب بھی تھی۔

♻ رسول مقبول ﷺ کی آنکھیں قدرے بڑی اور بادامی طرز کی لمبی لمبی تھیں۔ آنکھوں میں سرخ ڈورے تھے۔ آنکھوں کی سیاہی بھی شدید تھی اور سفیدی بھی شدید تھی۔(صحیح مسلم:٢٣٣٩ و سنن الترمذی:٣٦٣٨ و أحمد بن حنبل، المسند:٦٨٤)

♻ حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی آنکھیں سرمہ لگائے بغیر ہی سرمگیں تھیں۔ آنکھیں سرمگیں ہونے کے باوجود آپ سوتے وقت اپنی آنکھوں میں سرمہ لگایا کرتے تھے۔(سنن الترمذی:٣٦٤٥، ٢٠٤٨ و أحمد بن حنبل، المسند:٣٤١٠)

♻ نبی کریم ﷺ کی خوشنما آنکھوں پر سجی پلکیں بھی دلکش تھیں۔ داڑھی اور سر مبارک کی طرح پلکوں کے بال بھی سیاہ اور گھنے تھے۔ پلکوں کے بال لمبے اور بالکل سیدھے ہونے کے بجائے خم دار بھی تھے۔
(سنن الترمذی:٣٦٣٨و الطبرانی، المعجم الکبیر:٣٦٠٥ و الہندی، کنز العمال:٤٦٣٠٠)

♻ پروردگار عالم اہل اسلام کو اپنے حبیب ﷺ کی سیرت و صورت اپنانے کی توفیق سے سرفراز کرے ، بار تعالیٰ امت مسلمہ کو سرتاج رسول ﷺ کا عمل وکردار میں امتی بنے اور اصلاح ملت کی توفیق سے نوازے
 
Top