• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قصور کس کا ہوگا تمہارا یا ان مکھیوں کا ؟؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
یہ پوسٹ ہر لڑکی کے لیئے-------------☆☆☆☆

ميرﺍ ﺣﺠﺎﺏ ﺣﮑﻢ ﺭﺑﯽ♡,
ﻣﯿﺮﯼ ﺷﺮﻡ ﻭ ﺣﯿﺎ, ﺗﺤﻔﻆ ﺍﻭﺭ ﮈﮬﺎﻝ
ﻭَﻟَﺎ ﺗَﺒَﺮَّﺟْﻦَ ﺗَﺒَﺮُّﺝَ ﺍﻟْﺠَﺎﮨِﻠِﯿَّۃ ً........
ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺴﺘﻮﺭ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﻭ
ﻣﯿﮟ ﺣﮑﻢ ﺭﺏ ﭘﮧ ﻧﺎﺯﺍﮞ ﮨﻮﮞ ,
ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺴﺮﻭﺭ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﻭ
ﺭﺩﺍ ﮨﮯ ﯾﮧ ﺗﺤﻔﻆ ﮐﯽ,
ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺴﺘﻮﺭ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﻭ !!!! .....
ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺤﺘﺎﺝ ﻣﯿﺮﯼ ﺫﺍﺕ
ﻣﺼﻨﻮﻋﯽ ﺳﮩﺎﺭﻭﮞ ﮐﯽ !!!....
ﺣﯿﺎ ﮐﯽ ﭘﺎﺱ ﺩﺍﺭﯼ ﺳﮯ,
ﻣﺜﺎﻝﺣﻮﺭ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﻭ !!!..........
ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺴﺘﻮﺭ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﻭ
ﻣﺜﺎﻝ ﺳﯿﭗ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺗﯽ,
ﺭﺏ ﻣﺠﮭﮯ ﻗﯿﻤﺘﯽ ﺳﻤﺠﮭﮯ
ﻣﺠﮭﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻗﺪﺭ ﺍﻓﺰﺍﺋﯽ ﭘﮧ
ﻣﻐﺮﻭﺭ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﻭ !!!!!!!......
ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺴﺘﻮﺭ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﻭ ...
ﺯﻣﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﮔﮩﻨﺎ ﻧﮧ ﺩﮮ
ﭘﺎﮐﯿﺰﮔﯽ ﻣﯿﺮﯼ ........
ﺣﯿﺎ ﮐﮯ ﻟﻌﻞ ﻭ ﮔﮩﺮ ﺳﮯ ﻣﺠﮭﮯ
ﭘُﺮﻧﻮﺭ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﻭ !!!!.......
ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺴﺘﻮﺭ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﻭ ..
ﺯﻣﺎﻧﮧ ﺧﻠﻖ ﮨﮯ, ﻣﯿﮟ ﺫﺭﯾﻌﮧ
ﺗﺨﻠﯿﻖ ﭨﮭﮩﺮﯼ ﮨﻮﮞ !!!......
ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﻣﻨﺼﺐ ﺗﺨﻠﯿﻖ ﭘﮧ
ﻣﻌﻤﻮﺭ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﻭ !!........
ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺴﺘﻮﺭ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﻭ ....
ﻣﺮﮮ ﺳﺮ ﭘﺮ ﺟﻮ ﭼﺎﺩﺩ ﮨﮯ,
ﻣﺮﮮ ﺍﯾﻤﺎﮞ ﮐﺎ ﺳﺎﯾﮧ !!......
ﺍﺳﯽ ﺳﺎﺋﮯ ﮐﯽ ﭨﮭﻨﮉﮎ ﺳﮯ ﮨﺮ
ﺍﮎ ﻏﻢ ﺩﻭﺭ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﻭ !!..
ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺴﺘﻮﺭ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﻭ ....
ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﯾﮟ ﭘﮧ ﺷﯿﺪﺍ ﮨﻮﮞ,
ﯾﮧ ﻣﺮﺍ ﺗﺎﺝ ﮨﮯ ﮔﻮﯾﺎ !!...
ﻣﺮﮮ ﺍﺱ ﺩﯾﮟ ﮐﯽ ﮐﺮﻧﻮﮞ ﮐﻮ
ﻣﯿﺮﺍ ﻣﻨﺸﻮﺭ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﻭ !!..
ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺴﺘﻮﺭ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﻭ ...
ﺩﻋﺎ ﮨﮯ ائے مرے اللہ♡ ﮐﮧ
ﺍﺱ ﺍﻣّﺖ ﮐﻮ ﻏﯿﺮﺕ ﺩﮮ !!!!!
ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺍﻣﺖ ﮐﺎ ﻣﺮﮐﺰ ﮨﻮﮞ ,
ﻣﺠﮭﮯ ﻏﯿﻮﺭ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﻭ !..
ﻣﺠﮭﮯﻣﺴﺘﻮﺭ ﺭﮨﻨﮯﺩﻭ....!!!

*۔۔۔۔۔۔ام علی۔۔۔۔۔۔*
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,591
پوائنٹ
791
نور قرآن
قُلْ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ يَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْ ۭ ذٰلِكَ اَزْكٰى لَهُمْ ۭ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيْرٌۢ بِمَا يَصْنَعُوْنَ (سورۃ النور آیت 30)
اے میرے نبی ! آپ ایمان والوں سے کہہ دیجیے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں (١٨) اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں، ایسا کرنا ان کے لیے زیادہ بہتر ہے، بیشک وہ لوگ جو کچھ کرتے ہیں اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے۔
_________________
تفسیر :
مسلمانوں کی روح کی طہارت و پاکیزگی کے لیے اور فحاشی و بدکاری کے دروازوں کو بند کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے انہیں حکم دیا ہے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اجنبی اور غیر محرم عورتوں کو نہ دیکھیں، اور اگر کبھی اچانک کسی غیر محرم عورت پر نگاہ پڑجائے تو فورا اپنی نظریں پھیر لیں، اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں، نہ بدکاری کریں ور نہ اپنی شرمگاہ کسی ایسے کے سامنے کھولیں جس کے لیے اس کا دیکھنا حرام ہے، ان دونوں باتوں پر عمل کرنے سے مسلمان کی روح پاکیزہ رہتی ہے۔ بعض مفسرین نے لکھا ہے کہ نوافل کی ادائیگی سے زیادہ نگاہ و دل کی حفاظت کرنے سے روح کی پاکیزگی حاصل ہوتی ہے۔
مسلم اور احمد نے جریر بجلی سے روایت کی ہے، انہوں نے نبی کریم سے اچانک کسی اجنبی عورت پر نظر پڑجانے کے بارے میں پوچھا تو آپ نے ان سے کہا کہ اپنی نظر پھیر لو، اور ابو داؤد نے بریدہ سے روایت کی ہے، رسول اللہ نے علی سے کہا، اے علی ! ایک نظر کے بعد دوسری نظر نہ ڈالو، پہلی نظر تو معاف ہوجائے گی، لیکن دوسری نظر کی تمہیں اجازت نہیں ہے۔
حافظ ابن القیم نے اپنی کتاب الجواب الشافی میں نگاہ نیچی رکھنے کے دس فوائد بیان کیے ہیں۔ جن کا خلاصہ یہ ہے کہ ایسا کرنے میں اللہ تعالیٰ کے فرمان کی اطاعت ہے۔ زہر آلود تیر کا اثر دل تک نہیں پہنچتا، اللہ تعالیٰ سے انس و محبت بڑھتی ہے، دل کو قوت و فرحت حاصل ہوتی ہے، دل کو نور حاصل ہوتا ہے، مومن کی عقل و فراست بڑھتی ہے، دل کو ثبات و شجاعت حاصل ہوتی ہے۔ دل تک شیطان کے پہنچنے کا راستہ بند ہوجاتا ہے، دل مطمئن ہو کر مفید اور کار آمد باتیں سوچتا ہے، نظر اور دل کا بڑا قریبی تعلق ہے، اور دونوں کے درمیان کا راستہ ہی مختصر ہے، دل کی اچھائی یا خرابی کا دارومدار نظر کی اچھائی یا خرابی پر ہے۔ جب نظر خراب ہوتی ہے تو دل خراب ہوجاتا ہے، اس میں نجاستیں اور گندگیاں جمع ہوجاتی ہیں، اور اللہ کی معرفت و محبت کے لیے اس میں گنجائش باقی نہیں رہتی ہے۔
(تفسیر تیسیرالرحمن )
 
Top