• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قصہ امام احمد بن حبنل رحمہ اللہ اور نانبائی کا

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
آج ایک جگہ شیخ توصیف الرحمن حفظہ اللہ کے درس
میں شرکت کا موقعہ ملا
شیخ کا درس بہترین درس تھا ما شا ء اللہ
شیخ نے اللہ مالک کی طرف رجوع کرنے اور
قرآن اور سنت سے تعلق جوڑنے کی بات کی
اور ہمیشہ موت کو یاد رکھنے کی نصیحت فرمائی
آخر میں شیخ نے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا ایک واقعہ سنایا



امام احمد سفرمیں تھے
راستے میں ایک مسجد میں رات گزارنے کا ارادہ کیا
لیکن مسجد کے خادم نے منع کر دیا
امام فرمانے لگے : میں مسجد کے دروازے کے پاس
سو جاتا ہوں
جب خادم نے امام کو مسجد کے دروازے پر سوتے دیکھا
امام کو کھینچ کر مسجد سے دور کرنا چاہا
یہ منظر ایک نانبائی نے دیکھ لیا جو مسجد کے آگے سے گزر رہا تھا

اُس نے امام کو اپنے گھر رات گزارنے کی پیشکش کی
وہ امام کو جانتا بھی نہیں تھا
اُس کے گھر میں امام نے دیکھا کہ وہ نانبائی آٹا گوندھ رہا ہے
اور کثرت سے استغفار( استغفراللہ) کر رہا ہے



امام فرمانے لگے :
کیا اس استغفار کرنے کا ثمرہ اور پھل بھی تمہیں ملا
نانبائی بولا: میں نے جو بھی مانگا اللہ مالک الملک نے عطا کیا
ہاں ایک دعا ہے جو ابھی تک قبول نہیں ہوئی
امام نے فرمایا وہ کونسی دعا ہے
نانبائی بولا:
میرے دل میں کچھ دنوں سے یہ خواہش مچل رہی ہے کہ
امام احمد بن حنبل کو دیکھوں
امام فرمانے لگے :
میں ہی احمد بن حنبل ہوں
تمہاری دعا مجھے یہاں کھینچ لائی ہے


اللہ مالک الملک ہمیں استغفار کی اور اپنی ذات ہی سے مانگنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین
۔۔۔
 
Top