محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,006
- پوائنٹ
- 436
فَلَمَّا فَصَلَ طَالُوْتُ بِالْجُنُوْدِ۰ۙ قَالَ اِنَّ اللہَ مُبْتَلِيْكُمْ بِنَہَرٍ۰ۚ فَمَنْ شَرِبَ مِنْہُ فَلَيْسَ مِنِّىْ۰ۚ وَمَنْ لَّمْ يَطْعَمْہُ فَاِنَّہٗ مِنِّىْٓ اِلَّا مَنِ اغْتَرَفَ غُرْفَۃًۢ بِيَدِہٖ۰ۚ فَشَرِبُوْا مِنْہُ اِلَّا قَلِيْلًا مِّنْہُمْ۰ۭ فَلَمَّا جَاوَزَہٗ ھُوَوَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَعَہٗ۰ۙ قَالُوْا لَا طَاقَۃَ لَنَا الْيَوْمَ بِجَالُوْتَ وَجُنُوْدِہٖ۰ۭ قَالَ الَّذِيْنَ يَظُنُّوْنَ اَنَّہُمْ مُّلٰقُوا اللہِ۰ۙ كَمْ مِّنْ فِئَۃٍ قَلِيْلَۃٍ غَلَبَتْ فِئَۃً كَثِيْرَۃًۢ بِاِذْنِ اللہِ۰ۭ وَاللہُ مَعَ الصّٰبِرِيْنَ۲۴۹
پھر جب فوج لے کے طالوت الگ ہوا تو بولا۔ خدا تمھیں ایک نہر سے آزمائے گا۔ سو جو اس سے پئے گا، وہ میرا نہیں ہے اور جو اس کو چکھے گا، وہ بے شک میرا ہے مگر جو اپنے ہاتھ سے ایک چلو بھرلے تو اتنے میں مضائقہ نہیں۔ سو تھوڑوں کے سوا سب نے اس کا پانی پیا۔ پھر جب طالوت اور اس کے ایماندار ساتھی اس نہر سے پار اترے تو وہ لوگ کہنے لگے کہ آج ہم میں جالوت اور اس کی فوج سے مقابلہ کی طاقت نہیں ہے ۔ جنہیں خدا کی ملاقات کا خیال تھا یوں بولے۔ ایسا بہت ہوا ہے کہ چھوٹی جماعت خدا کے حکم سے بڑی جماعت پر غالب آئی ہے اور خدا صابروں کے ساتھ ہے ۔۱؎(۲۴۹)
۱؎ ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ بنی اسرائیل بالآخر قائل ہوگئے اور بجبرواکراہ طالوت کی امارت قبول کرلی۔ وہ ان کو لے کر نکلا۔ راستے میں اردن وفلسطین کے درمیان ایک دریا پڑتا تھا۔ آپ نے فرمایا۔ دیکھو، دریا سے سیر ہوکر پانی پینا تمھارے لیے ممنوع ہے ،البتہ اگرچلو سے منہ ترکرلو تومضائقہ نہیں۔ مقصد ان کا امتحان لینا تھا کہ ان میںمجاہدانہ جفاکشی کی عادت بھی ہے یا نہیں۔ اس امتحان میں چند آدمیوں کے سوا سب ناکام رہے۔ آگے بڑھ کر جالوت کا لشکر جرار تھا۔ یہ دیکھ کر گھبراگئے اور کہہ اٹھے کہ ہم میں تو جنگ کی ہمت نہیں ۔ سوا ان قلیل نفوس کے جن کے دلوں میںصحیح ایمان جاگزین تھا اور وہ سو االلہ کے اور کسی سے نہیں ڈرتے تھے، وہ ثابت قدم رہے، اس لیے کہ وہ سمجھتے تھے۔ فتح کثرت تعداد یا سازوسامان کی چمک دمک سے نہیں،بلکہ اللہ تعالیٰ کی تائید ونصرت سے ہے ۔ بہت سی قلیل التعداد جماعتیں اپنے ایمان واستقلال کی وجہ سے بڑی بڑی جماعتوں پر غالب آئی ہیں اور یہ ایک تاریخی حقیقت ہے جس کی صحت میں کوئی شبہ نہیں۔قلت کی فتح کثرت پر
{غُرْفَۃً}چلو بھرنا۔{جُنُوْدٌ}لشکرجمع جُنْدٌ۔{فِئَۃٌ}گروہ۔حل لغات