• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قلم اور اہل قلم

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
قلم


یہاں ہر شخص عالم ہے ، یہاں ہر کوئی دانا ہے
قلم تو نے ہی لکھنا ھے ، کہاں کس کا ٹھکانا ہے
قسم کھائی ہے اللہ نے قلم تیری سیاہی کی
جو اس سے ظلم لکھا تو کہاں پھر بچ کے جانا ہے
زمانے کا جو فرعوں ہے ، قلم یہ بھول بیٹھا وہ
گھڑی یا دو گھڑی شاید ، سفر جس پہ روانہ ہے
میری اپنی صفوں میں بھی ، بہت سے میر جعفر ہیں
قلم اب وقت آ پہنچا ، مجھے اب خود کو جگانا ہے
جو تیرے فرض کو سمجھے ، دُکھی دل کی صدا بن کر
قلم تجھ کو اٹھانے میں ، کب اس نے ہچکچانا ہے
خطاؤوں ، لغزشوں سے پرُ ، مگر اُس کا ہی بندہ ہوں
فقط آنسو کا اِک قطرہ قلم مجھ کو بہانا ہے

توصیف انور واحدی
 
Top