عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
نظرثانی
ناشر
اسلام کے دو بنیادی مصادرقرآن مجید اوراحادیث مبارکہ عربی زبان میں ہونے کے سبب اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ عربی کا رشتہ بڑا گہرا اور مضبوط ہے۔ عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے۔ چونکہ قرآن وسنت اور شریعت اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے ،لہذا عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔ علم الصرف،علم النحو ہی کی ایک شاخ ہے۔شروع میں اس کے مسائل نحو کے تحت ہی بیان کیےجاتے تھے،پھر معاذ بن مسلم ہرّاء یاابو عثمان بکر بن محمدمزنی نے علم الصرف کو علم النحو سے الگ ایک مستقل فن کی حیثیت سےمرتب کردیا۔نحو وصرف کی کتابوں کی تدوین وتصنیف میں علماء عرب کےساتھ ساتھ عجمی علماء نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اور اپنی اپنی مقامی زبانوں میں اس فن پر کتب تصنیف فرمائیں۔ زیر نظرکتاب وفاق المدارس السلفیہ کے ذمہ داران کے حکم پر تجربہ کار ،اور ماہر اساتذہ ومعلمین کی نگرانی میں الثانویة الخاصة کے نصاب کے لیےلکھی گئی ہے۔ جسے مکتبہ دار السلام لاہور نے شائع کیاہے۔ اس کی ترتیب میں ایک جدید اور منفرد اسلوب اختیارکیا گیا ہے، جو عام فہم اور نہایت آسان ہے، تاکہ مبتدی طالب علم اس کو آسانی سے پڑھ سکیں ۔فائدہ عام کے لئے اسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔اللہ اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین۔(م۔ا)قواعد الصرف
مصنف
مختلف اہل علم
نظرثانی
مولانا عبدالعزیز نورستانی
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور
تبصرہ
Last edited: