الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
السلام عليكم ورحمه الله وبركاته اہل علم حضرات سے گزارش ہے کہ کیا امام ابو حنیفہ کا کا یہ قول "إذا صح الحديث فهو مذهبي" صحیح سند سے امام ابو حنیفہ سے ثابت ہے ؟؟؟
السلام عليكم ورحمه الله وبركاته اہل علم حضرات سے گزارش ہے کہ کیا امام ابو حنیفہ کا کا یہ قول "إذا صح الحديث فهو مذهبي" صحیح سند سے امام ابو حنیفہ سے ثابت ہے ؟؟؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امام ابوحنیفہ کا یہ قول علامہ ابن عابدین الحنفی (المتوفى: 1252ھ) نے "ردالمحتار " میں نقل کیا ہے ،
لکھتے ہیں : " فقد صح عنه أنه قال: إذا صح الحديث فهو مذهبي. وقد حكى ذلك ابن عبد البر عن أبي حنيفة وغيره من الأئمة. اهـ. "
ہمارے امام سے صحت کے ساتھ یہ قول ثابت ہے کہ انہوں نے فرمایا : جب (کسی مسئلہ میں ) کوئی صحیح حدیث ثابت ہوجائے تو وہی میرا مذہب ہے ، یہ بات علامہ ابن عبدالبرؒ نے امام ابوحنیفہ اور دیگر ائمہ سے نقل کی ہے ،(مقدمۃ رد المحتار على الدر المختار ) https://archive.org/stream/waq61487/01_61487#page/n166