• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قوموں کا عروج و زوال

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
قوموں کا عروج و زوال

مصنف
ابو محمد بن احمد بن حزم الاندلسی

مترجم
مولانا عبداللہ عمادی

ناشر
المیزان ناشران و تاجران کتب

تبصرہ

امام ابن حزم رحمۃ اللہ علیہ اگرچہ ظاہر ی تھے لیکن پھر بھی ان کی علمیت اور علوم اسلامیہ میں مہارت کےتمام لوگ معترف ہیں۔ انھوں نے بے شمار قیمتی کتابوں کا ذخیرہ اپنے پیچھے یادگارچھوڑا ہے۔ زیر مطالعہ کتاب موصوف کی مشہور زمانہ کتاب ’کتاب الفصل فی الملل والنحل‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ جس میں انھوں نے ظاہری اصولوں کو عقائد پر منطبق کرنے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے فلاسفہ، ملاحدہ، مادیین، یہود، نصاریٰ غرض اکثر اہل مذاہب کے عقائد و خیالات نقل کیے ہیں اور ان کا شدت کے ساتھ رد کیا ہے۔ انھوں نے توراۃ و انجیل کے محرف ہونے پر جو بحث کی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کو یہود و نصاریٰ کی کتب پر مجتہدانہ عبور حاصل تھا۔ وہ اسلامی عقائد پر روشنی ڈالتے ہوئےہر فرقہ کے ان مسائل کا رد پیش کرتے ہیں جو اس کے نزدیک غلط اور باطل ہیں۔ اس سلسلہ میں انھوں نے ان تفسیری روایات کا شدت سے رد کیا ہے جن کے مطابق انبیا غیر معصوم ہیں۔ علاوہ ازیں انھوں نے جادو کی حقیقت و ماہیت پر تفصیلی گفتگو کی ہے اور دلائل کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ جادو سے خرق عادت امور وجود میں نہیں آ سکتے۔ اس کے علاوہ بہت سی فلسفیانہ مباحث بھی کتاب کا حصہ ہیں۔ علامہ ابن حزم نے کتاب میں بعض ایسے خیالات کا بھی اظہار کیا ہے جن سے عام طور پر سلف متفق نہیں ہیں مثلاً ان کا دعویٰ ہے کہ عورتیں بھی پیغمبر ہو سکتی ہیں اور اس پر انھوں نے تفصیل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بہت سی قرآنی آیات سےاستدلال کیا ہے پھر انھوں نے اس خیال کا بھی تفصیل کے ساتھ رد کیا ہے کہ عورتوں کا درجہ مردوں سے کم ہے۔ اردو ترجمہ نہایت سلیس ہے جو کہ مولانا عبداللہ عمادی نے کیا ہے اور بہت سی مشکل عبارتوں کو سادہ اور آسان لفظوں میں بیان کر دیا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب قوموں کا عروج وزوال کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیےیہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست
تعارف الملل والنحل از شبلی نعمانی
دیباچہ
طول لا طائل
پیش نظر تالیف
مشاہدہ اور ہدایت
آغاز انسانیت
باب سوفسطائیہ
انکار حقیقت
وہ سجدہ اور ہے یہ سجدہ اور ہے
خدا کے بیٹے آدمی کی بیٹیاں
کلمات عشرہ
خوف لعنت
مطلق خدا
عیسائی حضرت عیسیٰ کی مخالفت میں
خدا کی اولاد
صحت نقل کلام اللہ
طبقات ارض
بعد تکمیل
جلد دوم
اسلامی افتراقات
قدر مشترک
علم الہٰی
ماہیت کی تحقیق
قرآن کا بیان
ہدایت وتوفیق
قضاء قدر
کفار پر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے یا نہیں
کس کی تکفیر کی جائے گی اور کس کی تکفیر نہیں کی جائے گی
آدم علیہ السلام کے متعلق کلام
آسمان ہی جنت ہے
جلد سوم
تحقیق امامت ومفاضلت صحابہ رضی اللہ عنہم
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر
شناعت شیعہ
خواتین کی نبوت
کونسی مخلوق افضل ہے
رنگوں کا بیان
 
Top