• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قیامت کی پیشن گوئی کے بارے میں جانئے.

شمولیت
جولائی 18، 2017
پیغامات
130
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے خاتمے کے متعلق کئی پیش گوئیاں اور کئی سازشی نظریات موجود ہیں جن میں ایک نئے نظرئیے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے مطابق قیامت کی ایک اہم نشانی پوری ہو گئی ہے اور چند ہفتوں بعد اکتوبر میں قیامت برپا ہو جائے گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس حالیہ سازشی نظریئے کا خالق ڈیوڈ میڈے نامی مصنف ہے جس نے اس پر ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام ”پلانٹ ایکس۔دی 2017ارائیول“ (Planet X - The 2017 Arrival)ہے۔ ڈیوڈ نے کتاب میں لکھا ہے کہ پلانٹ ایکس نامی سیارہ اپنے مدار سے بھٹک کر ہماری زمین کی طرف بڑھ رہا ہے جو اکتوبر 2017ءمیں زمین سے ٹکرا جائے گا۔ پلانٹ ایکس اپنے ساتھ 7دیگر سیارے بھی زمین کی طرف لائے گاجن میں ایک نبیرو(Nibiru)نامی سیارہ بھی شامل ہے۔نیبرو کے متعلق 2013ءسے پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں کہ اس کے زمین سے ٹکرانے کے باعث یہاں زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔یہ نیلے رنگ کا بہت بڑا سیارہ ہے۔ بعض سازشی نظریات میں نبیرو ہی کو پلانٹ ایکس کہا گیا ہے جس کے متعلق قیاس کیا جاتا ہے کہ یہ ہمارے نظام شمسی کے کنارے پر موجود ہے۔

’اگر اسی طرح زلزلے آتے ر ہے تو یہ چیز پھٹ جائے گی اور سب سے بڑی تباہی آجائے گی‘ سائنسدانوں نے سب سے خوفناک پیشنگوئی کردی، قیامت کا منظر بیان کردیا
رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ میڈے کا کہنا ہے کہ ”میں نے یہ پیش گوئی، سائنس، علم نجوم اور بائبل میں بیان کی گئی قیامت کی نشانیوں کے ذریعے کی ہے۔ بائبل میں قیامت کی ایک نشانی ہرمجدون کی جنگ ہے جو پوری ہو چکی ہے۔ چنانچہ اب قیامت میں چند ہفتے ہی باقی ہیں۔“سازشی نظریات کے مطابق کئی سو سال قبل کشش ثقل کے باعث نبیرو اپنے مدار سے بھٹک گیا تھا اور اب تک یہ کئی اور سیاروں کو بھی ان کے مداروں سے باہر نکال چکا ہے۔ مدار سے نکلنے کے باعث نبیرو زمین کے قریب تر آتا جا رہا ہے اور رواں سال اکتوبر میں اس سے ٹکرا جائے گا۔ ڈیوڈ میڈے کا کہنا ہے کہ ایک بائنری ستارے کی کشش نبیرو کو پرے دھکیل کر زمین کی طرف بھیجنے کا سبب بنے گی۔یہ بائنری ستارہ ہوبہو سورج کی طرح کا ہے تاہم سائنسی اعتبار سے اس کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔ڈیوڈ میڈے کے مطابق نبیرو کے زمین کی طرف سفر کے زاوئیے کے باعث یہ ہمیں نظر نہیں آ رہا۔ ان تمام سازشی نظریات کے متعلق امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ ”نبیرو اور دیگر ایسے بے راہرو سیاروں کے متعلق پھیلائی جانے والی کہانیاں فریب اور دھوکے بازی کے سوا کچھ نہیں۔ درحقیقت ایسا کوئی سیارہ وجود ہی نہیں رکھتا۔“
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
تیسری جنگِ عظیم قریب ہے ۔Aliens کی کوئی حقیقت نہیں ہے بلکہ یہ دنیا پر One World Order کو تھونپنے کا ایک بہانہ ہے ۔ اس حوالے سے 23 ستمبر 2017ء کا دن بھی اہم ہو سکتا ہے ۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
۱۔ قیامت کی "فکر" وہ لوگ کریں جو قیامت کے بعد جنت اور دوزخ کی زندگی پر ایمان رکھتے ہوں۔ جن لوگوں کا یہ ایمان نہیں ہے ان کے لئے قیامت بس اس دنیا اور اہل دنیا کے خاتمے کا نام ہے

۲۔ جو قیامت کے بعد جنت اور دوزخ کی زندگی پر ایمان رکھتے ہیں، ان کا یہ بھی ایمان ہے کہ کائنات اور اہل کائنات پر اجتماعی کائنات جب مرضی آئے۔ لیکن ہر انسان کی "انفرادی قیامت" تو اسی وقت شروع ہوجاتی ہے جب اسے موت آتی ہے۔ اور موت کسی وقت بھی آسکتی ہے کہ کسی کو بھی اس کی موت کے وقت کی خبرنہیں۔

۳۔ لہذا قیامت بالخصوص "انفرادی قیامت" پر ایمان رکھنے والوں کو ہر دم اس قیامت کی فکر اور تیاری کرتے رہنا چاہئے تاکہ جب بھی اس کا دم نکلے اور اس کی انفرادی قیامت شروع ہو اور وہ قبر میں داخل ہو تو اس کی قبر جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا نہ بنے بلکہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنے۔

قیامت کی "فکر" اور قیامت کا "ذکر" کرنا ہے تو "اپنی اپنی قیامت" کی فکر کیجئے جو ہمارے آنکھ بند ہوتے ہی ہمارے لئے شروع ہوجائے گی۔ ہمیں اربوں انسانوں اور لامحدود کائنات کے اجتماعی کائنات کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔ کیونکہ جو اپنی انفرادی قیامت میں سرخرو ہوگیا وہ ان شاء اللہ اجتماعی قیامت میں بھی کامیاب ہوگا۔ اور جو اس انفرادی قیامت میں ناکام ہوا، وہ اجتماعی قیامت میں بھی پریشان حال ہی ہوگا

واللہ اعلم بالصواب
 
Top